دلکش مٹن
اشیاء:
بکرے کا گوشت آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
کاجو آٹھ عدد(کوٹ لیں)
خشخاش ایک چائے کا چمچ
چنے(پسے ہوئے) ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چوتھا ئی چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کے چمچ
پیاز ایک کپ(براؤن کر کے چورا کر لیں)
سفید زیرہ (بھنا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کر یں گوشت ڈال کر فرائی کر یں، نمک، کاجو، خشخاش، چنے ،لال مرچ، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر پیاز ملا کر پیسٹ بنا لیں اور گوشت میں ڈال کر دو سے تین منٹ تک بھون لیں۔ دو کپ پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو سفید زیرہ ڈال کر دو منٹ بھون لیں۔آدھا کپ پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ ہرا دھنیا، پو دینہ ڈال کر پراٹھوں کے ساتھ سرو کر یں۔