پھول گوبھی اور اخروٹ کا کریمی سوپ
اجزاء
پھل گوبھی 1درمیانہ سائز
پیاز 1درمیانے سائز کا باریک کٹاہوا
مرغی یا سبزیوں کی یخنی 450لیٹر
دودھ 450ملی لیٹر
اخروٹ 3کھانے کے چمچ باریک کٹے ہوئے
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔گوبھی کے پھول کوچھو ٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
2۔یخنی پیاز اور گوبھی کو کھلے منہ کے برتن میں تقریباََپندرہ منٹ ابالیں تاکہ گوبھی نرم ہو جائے۔
3۔اب اس میں دودھ اور کترے ہوئے اخروٹ شامل کر کے بلینڈ کر لیں۔
4۔آمیزہ کو دوبارہ دیگچی میں ڈالیں اور حسب ذائقہ نمک مرچ شامل کر کے ایک مرتبہ پھر ابالیں۔
5۔تیار شدہ سوپ کو پیالے یا گہری پلیٹ میں انڈیلیں۔سیاہ مرچ اور اخروٹ کے ٹکڑوں سے سجائیں۔
غذائیت:
توانائی 166کیلوریز
چکنائی 9.02گرام
جاذب چکنائی 0.88گرام
کولیسٹرول 2.25ملی گرام
فائبر 2.73گرام