مصالحہ دارمٹن کری
اشیاء:
مٹن ایک کلو
گھی ایک کپ
کری پتے چھ عدد
ہری مرچیں پانچ، چھ عدد
املی کا گودا چوتھا ئیکپ
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گھٹی
ناریل ملک پاؤڈر آدھا پیکٹ
آلو کے فنگر چپس حسب ضرورت(تلے ہوئے)
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ چار عدد
کا جو آٹھ عدد
مونگ پھلی دس عدد
لونگ چھ عدد
نریل(پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
چنے کی دال ایک کھانے کا چمچ(بھنی ہوئی)
ترکیب:
ثابت زیرہ، ثابت لال مرچ، کاجو، مونگ پھلی، لونگ، ناریل اور چنے کی دال ڈال کر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ گھی گرم کر یں اس میں کری پتہ، ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی ادرک، لہسن اور مٹن ڈال کر بھون لیں۔ نمک اور پانی دو کپ ڈال کر گوشت گلا لیں۔ جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو پسا ہوا مصالحہ ، املی کا گودا، اور ناریل ملک پاؤڈر ڈال کر مٹن کو خوب اچھی طرح سے بھونیں۔ گرم مصالحہ پاؤڈر، ہرا دھنیا آلو تلے ہوئے ڈال کر بوائل رائس یا تندوری نان، سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کر یں۔