آب گوشت
اشیاء:
گوشت ایک کلو(کیوبز میں کاٹ کر ابال لیں)
مسور کی دال ایک پاؤ
دہی آدھا کلو(پھینٹ لیں )
پیاز تین عدد(درمیانے سائز کے چوپ کر لیں)
ٹماٹر چھ عدد(چھلکا اتار کر چوپ کر لیں )
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تندوری نان دو دو انچ کے ٹکڑے کر لیں
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے(باریک کاٹ لیں )
کوکنگ آئل تین کھانے کے چمچے(تلنے کے لئے)
ترکیب:
ایک دیگچی میں آئل گرم کر یں، پیاز ڈالیں اور جب گولدن براؤن ہو جائے تو ٹماٹر، کالی مرچ، ہلدی اور مسور کی دال ڈالیں ۔ دس منٹ تک پکائیں ہلکی آگ پر اور جب آئل الگ ہو جائے تو گوشت کو گریوی میں سے نکال کر تھوڑے سے آئل میں فرائی کر لیں۔ نان کے ٹکڑوں کو گریوں میں کچھ دیر تک بھگو دیں۔ ایک ڈش میں نان گریوں کے ساتھ ڈالیں پھر اوپر سے فرائی کیا ہوا گوشت اورپھر دہی کو تھوڑا نمک مکس کر کے پھینٹ کر ڈالیں اور ہرا دھنیا بھی چھڑک دیں۔