تکے
اشیاء:
گوشت(دستی کا) آدھ سیر
مرچ ٹکڑے بنوالیں ضرورت کے مطابق
گھی ایک چھٹانک
دہی ایک چھٹانک
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن چھ تریاں
نمک مرچ گرم مصالحہ حسب ضرورت
زیرہ چٹکی بھر
ترکیب:
گوشت کے ٹکڑے ابال کر نیم گلا لیں تمام مصالحے پیس کر پھینٹے ہوئے دہی میں اچھی طرح ملائیں اور یہ تمام دہی والا مواد گوشت پر اچھی طرح مل دیں۔ گوشت کے مصالحہ لگے قتلے سیخ پر چڑھائیں اور کوئلوں پر سینک لیں۔ لال کر کے اتار لیں۔ سلاد اوپر پیاز اور ٹماٹر کے قتلوں یا چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔