ثابت مصالحہ کا پیاز گوشت
اشیاء:
بکرے کا گوشت آدھا کلو
پیاز ڈیڑھ کلو(موٹی کٹی ہوئی)
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ
سونف آدھا چائے کا چمچہ
ثابت لال مرچ چھ یا آٹھ عدد
دہی تین کھانے کے چمچے
لہسن کے ثابت جوئے آٹھ عدد
ادرک ایک کھانے کا چمچہ(باریک کٹی ہوئی)
نمک حسب ذائقہ
ثابت سوکھی کھٹائی چھ عدد
تیل ایک پیالی
ترکیب:
ایک دیگچی میں گوشت اور سارے مصالحے ڈال کر بغیر پانی ڈالے ہلکی آنچ پر چڑھا دیں۔ جب گوشت گل جائے اور پانی سوکھنے لگے تو ہلکا سا بھون کر دم پر رکھ دیں۔ جب گھی اوپر آجائے۔ تو سالن تیار ہے اس سالن کو جتنا دم پر رکھیں گی اتنا ہی مزے دار ہو جائے گا۔