چکن سینڈوچ
اشیاء:
ڈبل روٹی ایک پیکٹ باریک سلائس کر لیں
مرغی کا گوشت دو پیالی خوب ابلا ہوا
پیاز بڑی ایک عدد، باریک کاٹ لیں
ٹماٹر ایک عدد باریک کاٹ لیں
مایونیز پیالی
مکھن ایک ٹکیاں ۔ چھوٹی
نمک چائے کا چمچ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
ترکیب:
مرغی کے گوشت میں ٹماٹر، ککڑی ، نمک، کالی مرچ اور پیاز ملا دیں۔ اس کے بعد مایونیز ملائیں۔ ایک سلائس پر مکھن لگائیں اور دوسرا سلائس پر تھوڑا آمیزہ رکھیں۔ پھر دونوں کوملا کر دبا دیں۔ اس کے بعد آڑا کاٹ لیں۔ تولیہ گیلا کر کے نچوڑ لیں۔ اور سینڈوچ پر رکھیں تاکہ وہ سخت نہ ہوں۔