Yakhni Pulao - Article No. 3504

Urdu Cooking Yakhni Pulao یخنی پلاؤ (Article No. 3504) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Yakhni Pulao Recipe In Urdu

یخنی پلاؤ - آرٹیکل نمبر 3504

اشیاء: گوشت ایک کلو گھی آدھا کلو الائچی دو تولہ پیاز ایک پاؤ نمک حسب ذائقہ چاول ایک کلو لونگ دو تولہ دہی ایک پاؤ ادرک تین تولہ ترکیب: گوشت، گھی، پیاز، ادرک اور نمک کی یخنی تیار کیجئے اور گوشت کی بوٹیاں نکال کر یخنی کو چھنی میں چھان لیجئے۔
پھر ان میں بوٹیاں ڈال کر اسے گھی سے لونگ کا بگھار دیجئے۔ اب گوشت کی بوٹیوں کو ایک بار پھر شوربے میں سے نکال لیجئے۔ اور انہیں تھوڑے گھی میں ڈال کر پتیلی کو چولہے پر چڑھا ئیے اور اس میں دہی اور دو چمچہ شوربہ ڈالیے۔ اس مرحلے پر ثابت مصالحہ بھی ڈال دیجئے اور شوربہ خشک کیجئے۔ اب چاول ابالئیے۔ پھر انہیں شوربے میں گلائیے اور بوٹیوں پر ان کی تہہ جما دیجئے۔ آدھے گھنٹہ تک دیگچہ کو دم پر رکھئے۔ پھر باقی گھی اوپر ڈال کر اتار لیجئے۔

More From Bariyani Pulao