Chicken Jelly - Article No. 3502

Urdu Cooking Chicken Jelly چکن جیلی (Article No. 3502) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Chicken Jelly Recipe In Urdu

چکن جیلی - آرٹیکل نمبر 3502

اشیاء: چکن ڈیڑھ کلو سویٹ پیپر حسب پسند جیلاٹین ڈیڑھ کھانے کا چمچہ یخنی(بروتھ) ایک پاؤنڈ نمک ایک چائے کا چمچہ کھیرے کا ٹکڑا چند عدد ترکیب: تقریباً 35منٹ چکن کو 3,4 پاؤنڈ پانی میں ابالیں اور اس کو ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
جب ٹھنڈ اہو جائے تو اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ یخنی کو نمک کے ساتھ گرم کر یں کھیرا اور پیپر اس میں شامل کر دیں۔ چھ سات منٹ کے بعد پیپر اور کھیرے کو سوراخ دار چمچے سے باہر نکال لیں۔ اب چلاٹین کو تھوڑی سی یخنی میں گھول لیں اور بقایا یخنی میں ملا دیں اور اس وقت تک ہلاتے رہیں۔
جب تک مکمل طور پر حل نہ ہو جائے۔ اس دوران چکن کے پیس سانچے میں لگائیں اور سویٹ پیپر کی سبز اور سرخ قاشیں سجائیں اور جیلاٹین ملی یخنی اس پر ڈال دیں اور فریج میں کم ازکم چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ جس وقت بھی دسترخوان کی زینت بنانا مقصود ہو تو جیلاٹین ملی ہو ئی چکن اور جیلی پلیٹ میں سجا دیں اور پیش کر دیں۔

More From Chatnia Achar Jam Jelly Murabbay