Khana Pakana Aur Baking Ka Haqeeqi Maza - Article No. 840

Urdu Cooking Khana Pakana Aur Baking Ka Haqeeqi Maza کھانا پکانا اوربیکنگ کا حقیقی مزہ (Article No. 840) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Khana Pakana Aur Baking Ka Haqeeqi Maza Recipe In Urdu

کھانا پکانا اوربیکنگ کا حقیقی مزہ - آرٹیکل نمبر 840

ڈاکٹر قرة العین بدر: بیکنگ یقینا کوکنگ (کھانا پکانے) بے بالکل علیحدہ اور جدگانہ کام و عمل ہے۔ کیک کو بیک کرتے ہوئے آپ کو وہ آزادی اور لاپرواہی میسر نہیں ہوتی ہے جتنی قورمہ پکاتے ہوئے۔قورمہ کم بھنے یا زیادہ، گھی یا تیل کم ہو یا زیادہ ہو جائے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

قورمہ قورمہ ہی رہتا ہے۔ سالن میں دہی یا ٹماٹر زیادہ ڈال دیں یاکم، آلو گوشت میں آلو ففٹی ففٹی ہوں یا اسی فیصد، پیاز زیادہ سرخ ہوئی یاکم اور یہ سالن آدھا گھنٹہ پکا ہے یا ساری رات چولہے پر چڑھارہا ہے…سالن سالن ہی رہتاہے ذائقے میں تھوڑابہت فرق ہوسکتا ہے… اور ذائقہ تو بہر حال اپنی پسند کا ہوتا ہے… تیز چٹ پٹا، خوب مصالحے دار ہو یا پھیکابے نمک!… لیکن سالن سالن ہی ہے یہ آزادی، سہولت اور اختیار آپ کوبیکنگ میں حاصل نہیں ہے یعنی کیک بناتے بناتے آپ اچانک یہ فیصلہ نہیں کر سکتی ہیں کہ دو انڈوں کی جگہ تین انڈے ڈال دیئے جائیں یا ایک کپ میدے کی جگہ نصب کپ میدے سے کام چلا لیں یا اس کیک کی ترکیب بنیادی (ریسیپیز) میں جو چیز جتنی لکھی ہے اس کی نصف کر دیں۔
یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ بینگ ”سمع و طاعت“ کا مطالبہ کرتی ہے۔لیکن پھر بھی آمرانہ حکومتوں کی مانند انسان کے ”بنیادی حقوق“پر ڈاکہ نہیں ڈالتی ہے، لیکن پہلے میں بھی یہی سمجھتی تھی کہ بیکنگ کا عمل تو خالصتاً پابندیوں میں جکڑا ہوا ہے لیکن اگر کسی ”ریسیپی“ کے اہم اجزاء اور ان کے کردار کا علم ہو تو پھر آپ بیکنگ میں بھی اپنی مرضی سے کھیل سکتے ہیں۔
اس کی عام اور سادہ مثال ”کیلا یا موز ڈبل روٹی“ ہے۔ آپ اس کے بنیادی اجزاء تبدیل کئے بغیر اس کی خوشبو (فلیور) اور ذائقے کو تبدیل کر سکتے ہیں مثال کے طور پر آپ کٹی ہوئی سوکھی خوبانی کی جگہ کشمش یا منقیٰ استعمال کر سکتی ہیں اور اس ڈبل روٹی کو نارنجی کے جوس کے بجائے شیرہ شکر (گنے کا رس) میں بھی بھگو سکتی ہیں اور نارنجی کی خوشبو اور ذائقے کی جگہ ونیلاکا ذائقہ استعمال کر سکتی ہیں آپ یہ بھی کرسکتی ہیں کہ ڈبل روٹی کا میدہ آپ ناریل کے پانی (ڈاب) میں گوندھیں اور نارنجی کی خوشبو اور ذائقے کی جگہ بھی ناریل کا ذائقہ ہی استعمال کریں اسی طرح اس میں نصف کپ چاکلیٹ کے قتلے شامل کر لیجئے اور 1چمچہ میدے کی جگہ کو پاؤڈر استعمال کریں۔
(یہ خاص طور سے اس وقت زیادہ بہتر ہو جاتا ہے جب آپ شیرہ نیشکر اور کشمش استعمال کر رہی ہوں اس طرح آپ کو چاکلیٹ کے ذائقے کی ڈبل روٹی مل جائے گی)۔ اتنا عرصہ باورچی خانے کی خدمت کرنے کے باوجودمجھے اس بات کا کبھی اندازہ ہی نہیں ہوا تھا کہ بیکنگ کس قدر سہل اور آسان کام ہے اور تمام بیکر خواتین اس کو بوجوہ رازِ تجارت کی طرح چھپاتی ہیں۔
اکثر خواتین آپ کو یہ کہتی ہوئی ملیں گی کہ وہ کھاناپکانے سے اس لئے چڑتی ہیں کہ آپ کی گھنٹوں کی محنت منٹوں میں صاف ہو جاتی ہے کہ بسا اوقات خود کھاناپکانے والی کو نصیب نہیں ہوتا جبکہ بیکنگ کا معاملہ اس کے برعکس ہے کیک کے اجزاء کوباہم ملانے اور یکجا کرنے میں بمشکل پانچ منٹ صرف ہوتے ہیں اور اس کا نصف گھنٹہ پکائی کے دوران آپ کو کچھ نہیں کرنا ہوتا اور نتیجہ کیا نکلتاہے کہ ”اختتام ہفتہ“ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے اور ان کی خوش خوراکی کو تسکین بخشنے کے لئے ایک شاندار ”لذیذ، اوربا رعب (مہمانوں پر آپ کی صلاحیتوں، مہارت اور امور خانہ داری پر ماہرانہ گرفت کا رعب!) کیک تیار ہوتا ہے جو خواتین میرے اس دعوے کوقبول کرنے میں متذبذب اور ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ہاتھ کنگن کو آرسی کیا وہ ذیل میں بیان کی گئی چاکلیٹ کیک کی ترکیب سے آغاز کریں اس میں ڈرنے، گھبرانے یا خوفزدہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے آپ صرف میدہ، چینی، بیکنگ پاؤڈر (میٹھا سوڈا)، کوکو پاؤڈر، مکھن، انڈے، ونیلا اور کریم کو ملا کے ایک فوڈپروسیسر میں ڈالئے۔
چند منٹ تک ان کو آپس میں گھل مل جانے دیں چند ہی منٹ کی آمیزش سے مٹیالے سرخ رنگ کا آمیزہ تیار ہو جائے گا اس آمیزہ کو مکھن یا تیل لگے ہوئے دو سانچوں میں انڈیل دیجئے اوون گرم کیجئے اور اس کے اندر اس آمیزے کو رکھ دیجئے چند منٹ بعد (بیس تا تیس منٹ بعد) نفیس، لذیذ اور ذائقے دار کیک تیار ہے۔
اس تازہ کیک کی خوشبو آپ کی بھوک کو مزید چمکا دے گی۔ اس پورے عمل میں سب سے مشکل کام دانے دار شکرپیسنا اور چھاننا ہے۔ ذاتی طور پر مجھے باورچی خانے میں سب سے زیادہ ناگوار یہی کام لگتا ہے دیگر سب کام بہت سہل اور آسان ہیں اگر آپ کے پاس مائیکروویو اوون ہے تو چاکلیٹ تو پلک جھپکنے میں پگھل جاتی ہے ورنہ اس کو باریک باریک کتر لیجئے اور پھر اس کو تمام لوازمات کے آمیزے کے ساتھ ایک پیالے میں رکھ دیجئے اس پیالے کو کسی سہارے کے ذریعے ابلتے ہوئے پانی کے اوپر رکھئے اور بھاپ سے اس آمیزے کوپکائیے آپ کا مکمل چاکلیٹ کیک تیار ہے خوبصورت بھی ہے اور نرم و ملائم بھی!… مقدار میں بھی زیادہ ہے اور تاثیر میں بھی بھاری نہیں ہے۔
بیکنگ کرتے ہوئے بہت زیادہ قاعدے و قوانین اور اصول و ضوابط یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم پہلا اصول یہ یاد رکھیں کہ کیک کے تمام اجزاء کمرے کے درجہٴ حرارت پرہوں سوائے اس خاص شئے کے جس کے لئے جردہٴ حرارت ترکیب میں کچھ اور بیان کیا گیا ہوں دوسرا اصول یہ ہے کہ اپنے اوون کوپہلے سے مطلوبہ درست درجہٴ حرارت تک گرم کر لیجئے (آپ کویہ جان کرتعجب ہوگا کہیہ مختلف اوونوں میں درجہٴ حرارت کس قدر مختلف ہو سکتے ہیں) اس لئے احتیاطاً آپ اپنے کیک کو وقت سے پہلے نکال کے دیکھ لیں… یا درجہٴ حرارت کم ہو تو اس کو مقررہ وقت سے کچھ زیادہ دیرتک چھوڑ دیجئے اورتیسرا اصول یہ کہ کیک کاسانچہ بالکل درست اور صحیح سائز کا ہونا چاہئے۔
آپ ان اصولوں اور ہدایات کی پاسداری کیجئے۔ آپ کو کبھی مایوسی نہیں ہوگی اور میں آپ کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی کہ اس پورے کام کا کتنا بڑا انعام و اعزاز ہے خریدنے کوتو آپ کسی بھی بیکری سے کیک اور بسکٹ خریدسکتی ہیں (بلکہ اب بھی خریدتی ہیں) لیکن جو اطمینانِ قلب، تسکین اور خوشی آپ کو اپنے ہاتھ سے تیار کرنے میں ملتی اس کا کوئی بدل ہی نہیں ہے۔
یہ مکھن کی طرح نرم و ملائم اور خستہ بسکٹوں میں جب مونگ پھلی کے نمکین دانے اور چاکلیٹ کے قتلے پیوستہ کر دیئے جاتے ہیں تو پھر مجھے کوئی اورشئے اس شیریں و نمکین ملاپ سے زیاہ ذائقے دار نہیں لگتی ہے۔ بیکنگ کے اس مزے اور لطف سے کم از کم میری زندگی تو بدل رہی ہے۔
کچھ خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ بیکنگ کیلئے تمام ضروری لوازمات اور اجزاء کو جمع کرنے کے لئے شاپنگ کرنا کس قدر مشکل اور دشوار کام ہے۔لیکن اگر ذرا سا غور کریں تو آپ کویہ محسوس ہوگا کہ یہ سب اشیاء تو آپ کے باورچی خانے میں آپ کے ہاتھ کی زد میں ہیں اور ان اشیاء کے رکھنے کے لئے آپ کو کوئی بہت بڑا ”امریکن کچن“ بھی نہیں چاہئے آپ کو صرف یہ خیال اور دھیان رکھنا ہوتاہے کہ تمام ضروری اجزاء یعنی میدہ، چینی، انڈے، مکھن، چاکلیٹ کے قتلے، کوکو پاؤڈر اوربیکنگ پاؤڈر، آپ کے کچن میں بروقت موجودہوں آپ کی مدد کے لئے چند برقی آلات یعنی فوڈ پروسیسر یا مکسر کی ضرورت ہوتی ہے ایک پیالہ، لکڑی کاچمچہ، چند سانچے اور صرف ایک اوون!…یہی سب آپ کی ضرورت ہے۔
لیکن اس سب سے پہلے خود آپ کا ارادہ اور فیصلہ کہ یہ کام کرنا مطلوب ہے۔لیکن جو کچھ آپ کو چاہئے وہ ہے مہارت، ہنر مندی، یا خفیہ صلاحیت بطور تحفہ!… اور ہاں یہ بات یاد رکھئے کہ بیکنگ ایک ایسا ہنر ہے جو ہر شخص کرسکتا ہے۔

More From Features