Phaliyan - Article No. 2122

Urdu Cooking Phaliyan پھلیاں (Article No. 2122) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Phaliyan Recipe In Urdu

پھلیاں - آرٹیکل نمبر 2122

Legumesکو ہم بہتر طور پر گڈ اولڈ بینز کے نام سے جانتے ہیں اور یہ اگانے کے لئے سب سے آسان اور ورسٹائل سبزی ہے۔ یہ مختلف سائز ، رنگ اور یہاں تک کے ذائقوں میں دستیاب ہوتی ہے۔ لفظ”بین “ پھلیوں سے بہت سے باغبانوں کا تصور باورچی خانے سے تعلق ہری پھلیوں کا ہوتا ہے جو سبزی والوں کے پاس دستیاب ہوتی ہے اور ہم سے اکثر اسے کھانے سے بیزار ہو چکے ہوتے ہیں۔

جب آپ اسے گھر میں اگاتے ہیں تو آپ کو اس کے بہت سے ذائقے ملتے ہیں جوکہ آپ کو مارکیٹ میں مشکل سے ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملتے۔ میری ذاتی پسندیدہ پھلیوں کو ہی لیجئے \\\\\\\\\\\\\\\'\\\\\\\\\\\\\\\' ving a Sesquipedalis\\\\\\\\\\\\\\\'\\\\\\\\\\\\\\\'طرح نام بھی منہ کو بھر دیتا ہے اس کو ہم عام طور پر ”یارڈ لانگ بین ، اسنیک بین اور aspanqqus bean کے نام سے جانتے ہیں پہلی قسم کی حیرت انگیز لیگیومس کی تین فٹ تک کی لمبائی آپ کو اچنبھے میں مبتلا کر دے گی۔
یہ بہت مزیدار ہوتی ہیں جب یہ پنسل سلم بین ایک فٹ سے بھی کم کی ہوتی ہیں۔ دوسری قسم کی پھلیوں کی افزائش کے دوران یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو آپس میں ٹوئسٹ کر لیتی ہیں جیسے سانپ کی شکل ہوتی ہے اور آخری asparangus bean کا مزا ٹواسٹر فرائیڈ ینگ بین میں آتا ہے جو کہ آپ کے منہ میں پانی لے آئے گا۔
ذاتی طور پر میں اس لسٹ میں مشروم بین بھی شامل کر وں گی اس کا مزا بھی پہلی تین سے کم نہیں، یہ سب بہترین ہے۔ یہ بہت اچھا ہے اگر آپ سمر ہاٹ ایر یا جیسے کراچی ، لاہور ، اسلام آباد، کوئٹہ اور ایسے ہی دیگر شہروں میں رہتے ہیں تو اسنیک بین اگائیں یہ سال کے سب سے گرم حصوں میں اگائی جاتی ہے۔
جتنا زیادہ ٹمپر یچر ہوگا اتنے ہی عرصے تک پھلیاں چلیں گی۔ اسنیک بین عام زمین میں نہیں اگتی ہے بلکہ اس کے لئے فصل اگانے سے تقریباََایک مہینے پہلے زمین میں نامیاتی کھاد کو کھود کر ڈالا جاتا ہے اور اتنے عرصے تک پانی نہیں ڈالاجاتا ۔
گرم علاقوں میں اسنیک بین ضروری کے آخر تک ظاہر ہونے لگتی ہے اور مئی تک جاتی ہے۔ چھوٹے کالے بیجوں کو چھوٹی انگلی جتنی گہرائی میں دبائیں اور چار سے چھ انچ پر لگائیں۔ افزائش کے عمل کے دوران زمین کو مرطوب رکھیں لیکن پانی کی مقدار زیادہ نہ ہو اگر ان نکات کو مدنظر رکھا گیا تو افزائش کا عمل دس دن سے تین ہفتے تک ہو سکتا ہے، لیکن اس کا انحصار بیجوں کی فریشنس پر ہے۔
بیچ پانی کو جذب کریں گے چند گھنٹوں تک تو افزائش کے عمل میں تیزی آئے گی۔ آپ انہیں چھ گھنٹوں تک پانی جذب کرنے دیں یہاں تکہ کہ خمیر کا عمل شروع ہو جائے اور افزائش کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔ اور پھر آپ کو پھلیوں اور پیس کی مختلف اقسام ملیں گی۔
اسنیک بین 13تا 15فٹ کی اونچائی تک چڑھتی ہیں انہیں ایسے حالات مہیا کریں کہ انہیں چڑھنے میں مدد ملے ان کے اوپر حصے کو رسی سے باندھ کر پول یا اونچی جگہ پر باندھ دیں اس طرح اسے چڑھنے میں آسانی ہو جائے گی۔ جب پھول نکلیں گے تو آپ بہت خوش ہوں گی صرف اس لئے نہیں کہ یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ پھلیاں آنے والی ہیں بلکہ اس لئے بھی کہ آپ کو مختلف رنگوں اور شیڈز کے پھول ملیں گے جسے پیل پیلوٹنجڈوائٹ کے ساتھ یا سفید دھاریاں گلابی اور جامنی شیڈز کے ساتھ یہ بہت خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں UK میں گرین ہاؤسز میں صرف ان پھولوں کو اگایا جاتا ہے۔
جب یہ پھول پھلیوں کی شکل میں ڈھلنے لگیں گے تویہ تین سے پانچ پھلیوں کے گچھوں کی صورت میں اگیں گے جب یہ پھلیاں جوکہ تیزی سے بڑھ رہی ہوتی ہیں اپنی صحیح اونچائی تک پہنچیں گی تو احتیاط سے کاٹیں مگر پورا گچھا نہیں اگر آپ خوش قسمت ہیں تو بچے ہوئے گچھوں سے نئی پھلیاں نکل آئیں گی۔
اسنیک بین جب 12انچ سے کم لمبائی کی ہوتی ہیں تو ان کا رنگ گہرا ہر اہوتا ہے اور چھونے میں بے لوچ ہوتا ہے یہی وہ وقت ہے جب یہ سب سے زیادہ خوش ذائقہ ہوتی ہیں جب یہ 12سے18انچ کے درمیان ہوتی ہیں تو کچھ جگہوں سے پکی ہوجاتی ہیں لیکن پھر بھی یہ اسٹیم، بوائل اور سالانس کے لئے بہترین ہیں۔
18انچ کے بعد آپ انہیں بھول جائیں کیونکہ ان کا مزاختم ہو جاتا ہے آپ صرف اسے کئی گھنٹوں تک چبا کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں اگر آپ میری طرح ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ مجھے دیکھنا ہے یہ کتنی اونچی ہو سکتی ہیں تو انہیں چھوڑ دیں پہلے یہ پھلیاں ہرے رنگ کی ہوں گی جس پر جامنی دھبے ہوں گے اس کے بعد پیلا اور جانمنی پھر اس کے بعد یہ خشک ہونے لگتی ہیں پھر نئی پھلیوں کے بیج کے ارد گرد ایک حفاظتی خول آجاتا ہے اور پھر اس خول میں سے آپ کو بیج حاصل ہو جاتے ہیں اور اس طرح پھلیاں اگانے اور پھر ان سے بیج نکلنے تک کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کو اس جادوئی پھلی کے بیج دستیاب نہیں ہوتے تو بد دل نہ ہوں اس کے علاوہ بھی بہت پھلیوں کے بیج با آسانی ایک اور گرمیوں کی پھلی جو عام طور پر باغوں میں نہیں ملتی ” بلیک آئیڈ بین “ ہے اس کو ہم سے اکثر خشک حالت میں خرید کر استعمال کرتے ہیں آپ ان پھلیوں کو اگانے کی کوشش کریں آپ کو پانچ فٹ تک چڑھنے والی پھلیاں مل جائیں گی۔
اس کے پھول بھی اسنیک بین کے پھولوں سے ملتے جلتے ہوتے ہیں اوریہ اسنیک بین کے مقابلے میں جلدی افزائش پاجاتے ہیں ان کی افزائش کا طریقہ جو اوپر بتایا گیا وہی ہے مگر اس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پورے کو اس وقت تک کے لئے چھوڑ دیا جائے جب تک وہ اچھے گچھوں کی شکل میں نہ آجائیں۔
پھر یہ مٹر کی طرح خول میں آجاتی ہیں اور اسی طرح پکتی ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں اگنے والی اور اوپر چڑھنے والی ایک اور پھلی جس کے لئے سورج نکلنے سے لے کر ڈوبنے تک سائے کی ضرورت ہوتی ہے اس کا نام carlet rumer beanہے۔ یہ ایک پرانی قسم کی پھلی ہے جس کے بڑے گلابی اور کالے رنگ کے بیچ ہوتے ہیں اسکے علاوہ لال ، سفید، گلابی اور یہاں تک کہ دور نگوں میں بھی ہوتی ہیں یہ تیزی سے بڑھتی ہیں اور دس انچ تک پہنچ جاتی ہیں۔
ایک اور قسم فرنچ بین ہے جو کہ گہرے جامنی تقریباً کالے اور چمکتے پیلے رنگ میں اگتی ہے۔ آخری قسم جوکہ کافی پرانی ہے اور لوگوں کو بہت پسند ہے ہیری کوٹ بین ہے اسکا استعمال مستقبل میں خشک اور سلائیڈپھلیوں کے طور پر کیا جائے گا۔ گرم علاقوں میں اکتوبر سے جنوری تک یہ بہت اچھی اگتی ہیں۔

More From Features