Aam Aur Karela Achar Recipe In Urdu - Recipe No. 1245

Aam Aur Karela Achar Urdu recipe is available at UrduPoint. Aam Aur Karela Achar is a famous dish in this region. You can read here Aam Aur Karela Achar recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Aam Aur Karela Achar. You can know the complete method to make Aam Aur Karela Achar on this page. We will also tell you how long it will take to make Aam Aur Karela Achar. Read the recipe, ingredients, and everything related to Aam Aur Karela Achar below.

اچار آم وکریلے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1245

Aam Aur Karela Achar Recipe In Urdu
اشیاء:
کریلے ایک کلو (عمدہ)
آم دو کلو(کچے)
سرسوں کا تیل دو کلو
کلونجی پچیس گرام
میتھرے پچاس گرام
ہلدی تھوڑی سی
سونف پچاس گرام
سرخ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
کچے آموں کو دھو کر اچھی طرح سے خشک کر لیں اور ان کی چار چار عدد پھانکیں کر لیں۔ گٹھلیاں بھی نکال دی جائیں ۔ کیلوں کو بھی دھو کر ان کو اچھی طرح سے خشک کر لیا جائے۔ اور ان کو بھی کاٹ کر چار چار عددٹکڑے کر لئے جائیں۔ بیج نکال دئیے جائیں ۔ میتھروں کے سوا تمام مصالحہ جات کو آدھ پسا کر لیا جائے۔ میتھروں سمیت ان مصالحوں میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس کا ملغونہ سا بنا لیا جائے ۔ان کٹے ہوئے آموں میں یہ مصالحہ لگا دیں اور ان کو مرتبان میں ڈال کر باقی کا مصالحہ اس کے اوپر ڈال کرا س کو اچھی طرح سے ہلا لیں ۔ اب مرتبان کا منہ ململ کے صاف کپڑے سے اچھی طرح سے بند کر دیا جائے۔ تین دن تک دھوپ میں پڑا رہنے دیں اور اس دوران روزانہ ہی اس کو ایک دو مرتبہ اچھی طرح سے ہلا دیا جائے۔ کٹے ہوئے کریلے کے ٹکڑوں کو بھی آم کے اچار میں ڈال کر اچھی طرح سے ہلا دیں تاکہ کریلے اور آم اچھی طرح سے آپس میں مل جل جائیں ۔ مرتبان کا منہ کپڑے سے بند کر کے لگا تار دو دن دھوپ میں رکھیں اور اس کے بعد اس میں سرسوں کا تیل ڈال دیا جائے۔ تیل اس قدر ہو کہ آم اور کیلے تیل میں اچھی طرح سے ڈوب جائیں۔ اس کو ململ کے کپڑے سے بند کر کے چار دن تک پھر دھوپ میں رکھیں اور اس دوران میں اس کو روزانہ خوب اچھی طرح سے ہلا تے رہیں ۔ اچار مکمل طور پر تیار ہو چکا ہو گا۔ اگر اب بھی تیار نہ ہو ا ہو تو اس کو چار پانچ دن مزید اسی طریقے سے بند دھوپ میں رکھا جائے۔ آپ اس میں اپنی پسند کے مطابق کابلی چنے اور لہسن کی تریاں بھی ڈال سکتے ہیں۔ نہایت ہی مزیدار اور لذت سے بھر پور اچار ہے۔

(4957) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba

More Recipes

Urdu cooking recipe of Aam Aur Karela Achar, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aam Aur Karela Achar is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.