Shalgam Ka Achar Recipe In Urdu - Recipe No. 2940

Shalgam Ka Achar Urdu recipe is available at UrduPoint. Shalgam Ka Achar is a famous dish in this region. You can read here Shalgam Ka Achar recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Shalgam Ka Achar. You can know the complete method to make Shalgam Ka Achar on this page. We will also tell you how long it will take to make Shalgam Ka Achar. Read the recipe, ingredients, and everything related to Shalgam Ka Achar below.

شلجم کا اچار بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2940

Shalgam Ka Achar Recipe In Urdu
شلجم کا اچار
اشیاء:
شلجم ایک کلو(بڑے بڑے سفید)
نمک حسب پسند
مرچ سرخ حسب پسند
لہسن ایک چھٹانک
گڑ تین پاؤ
کشمش ایک چھٹانک
چھوہارے آدھ پاؤ
کلونجی ایک چھٹانک
ترکیب:
شلجم چھیل کر ان کے قتلے کر لئے جائیں۔ اور پھر ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ تھوڑا سا پانی بھی اس میں ڈال دیں۔ ایک دو جوش آجائیں تو نیچے اتار لیں۔ اور پانی میں سے نکال کر کسی تھال میں خشک ہونے کے لئے پھیلا کر رکھ دیں۔ گڑ میں آدھا کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور میل وغیرہ صاف کر کے نیچے اتار لیں۔ اس شیرے میں شلجم کے قتلے ڈال دیں۔ ساتھ ہی نمک، سرخ مرچیں اور تمام مصالحے بھی ڈال دئیے جائیں۔ کشمش اور چھوہارے دھو کر خشک کر لیں اور اچار میں ڈال دیں۔ اس تیار شدہ مرکب کو چولہے پر چڑھا دیں۔ دو چار ابال آجائیں تو نیچے اتار کر رکھ لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر مرتبان میں ڈال دیں۔ دو تین دن کے بعد اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ شلجم کا یہ نہایت عمدہ اچار تیار ہوتا ہے آپ اس اچار میں تیل بھی ڈال سکتے ہیں۔ یہ صحت بخش بھی ثابت ہوتا ہے۔

(7882) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba

More Recipes

Urdu cooking recipe of Shalgam Ka Achar, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shalgam Ka Achar is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.