Fried Fish American Style Recipe In Urdu - Recipe No. 1440

Fried Fish American Style Urdu recipe is available at UrduPoint. Fried Fish American Style is a famous dish in this region. You can read here Fried Fish American Style recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fried Fish American Style. You can know the complete method to make Fried Fish American Style on this page. We will also tell you how long it will take to make Fried Fish American Style. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fried Fish American Style below.

فرائی مچھلی امریکن سٹائل میں بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1440

Fried Fish American Style Recipe In Urdu
اشیاء:
مچھلی کا گوشت (بغیر ہڈی کے) چار عدد سلائس
نمک حسب ذائقہ
رائی پسی ہوئی ایک ٹیبل سپون
لیمن جوس ایک ٹیبل سپون
مکئی پسی ہوئی 1ٹیبل سپون
پیاز دو عدد میڈیم سپون
لہسن پانچ عدد پوتھیاں
اجوائن کے پتے(تازہ) چند عدد پتے
تیل ایک ٹیبل سپون
مکس سوس ایک ٹیبل سپون
مچھلی سپون کی یخنی 1کپ
تیز پتہ دو عدد(تازہ)
سفید سرکہ کپ
کالی مرچ(ثابت) آٹھ سے دس عدد تک
ترکیب:
1۔مچھلی کے پھٹے کا گوشت اچھی طرح سے دھولیں دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں، خشک کرنے کے بعد اس کے اوپر نمک ،پسی ہوئی رائی اور لیمن جوس چھڑک کر ایک جگہ رکھ دیں۔ اس کے بعد مکئی کے دانوں کو آدھے پانی میں بھگو نے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
2۔پیا ز اچھی طرح سے چھیل لیں ۔ چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اس کے سلائس بنا لیں۔ لہسن کو اچھی طرح سے چھیل لیں۔ چھیلنے کے بعد باریک باریک کتر لیں۔ اجوائن کی پتیاں اچھی طرح سے دھولیں۔ دھونے کے بعد ان کے باریک باریک ٹکڑے بنا لیں۔ ٹکڑے بنانے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
3۔فرائی پین میں تیل ڈال کر تیل کو گرم کر یں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں پیاز کے سلائس ڈال دیں۔ سلائس ڈالنے کے بعد ان کو اچھی طرح سے فرائی کر یں۔ جب پیاز فرائی ہو جائے تو اس فرائی براؤن پیاز کو سوس کے ساتھ مکس کر دیں۔ مکس کرنے کے بعد میڈیم حرارت پر پکائیں۔ اب اسے کچھ دیر حرارت پر ہی رہنے دیں۔
4۔اس کے بعد اب ان پیاز والی سوس کو ڈش پیش کرنے سے پہلے پلیٹ میں گرم کر کے پیش کر یں۔
5۔اس کے بعد اب ایک کم گہرا سوس پین لے کر اس میں مچھلی کی یخنی ڈال دیں۔ ڈالنے کے بعد یخنی کو اچھی طرح سے اُبال لیں۔ اس کے بعد انھیں تیز پتہ ،سفید سرکہ ،کتری ہوئی لہسن ،پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ڈال دیں۔
6۔اس کے بعد اب اس میں مچھلی کے پٹھے کے سلائس ڈال دیں۔ سلائس ڈالنے کے بعد حرارت کم کر دیں۔ تین منٹ سے چار منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔ پکانے کے بعد اس میں سوس پیاز والی ڈال دیں۔ پیاز والی سوس ڈالنے کے بعد اچھی طرح مکس ہو جائے تو ڈش کو گرم رہنے دیں۔
7۔اس کے بعد اب حرارت نارمل کر کے اس میں مکئی کے دانے (بھیگے ہوئے) ڈال دیں۔ دانے ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے ہلائیں اس کے بعد اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
8۔اس کے بعد اب اس ڈش کے اوپر تیز پتہ چور چور کر کے چھڑک دیں ۔ اس کے بعد مچھلی کے سلائس کو مکمل طور پر تیزپتہ سے ڈھانپ دیں ۔ ڈھانپنے کے بعد بند کر دیں۔
9۔اس کے بعد اب اس کی خوبصورتی کے لئے اجوائن کی پتیاں چھڑک دیں۔ چھڑکنے کے بعد ڈش کو جلدی سے کھانے کے لئے پیش کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 195
پروٹین 13.8
چکنائی 4.4
کاروہائیڈریٹس 9.1
فائبر ز(ریشے ) 0.4

(6321) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Fish

More Recipes

Urdu cooking recipe of Fried Fish American Style, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fried Fish American Style is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.