Lemon Meringue Pie Recipe In Urdu - Recipe No. 4001

Lemon Meringue Pie Urdu recipe is available at UrduPoint. Lemon Meringue Pie is a famous dish in this region. You can read here Lemon Meringue Pie recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Lemon Meringue Pie. You can know the complete method to make Lemon Meringue Pie on this page. We will also tell you how long it will take to make Lemon Meringue Pie. Read the recipe, ingredients, and everything related to Lemon Meringue Pie below.

لیمن مرنگ پائی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 4001

Lemon Meringue Pie Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

5 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

کیلوریز‎

285 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 میدہ (آٹا ) دو سو گرام

2 نمک ایک چٹکی

3 مکھن ایک سو گرام

4 ٹھنڈا پانی حسب ضرورت

5 کارن فلور کھانے کے تین ہموار چمچ

6 لیموں (بڑے سائز کے)دو عدد

7 چینی ایک سو گرام

8 انڈے (سفیدی اور زردی الگ کی ہوئی ) دو عدد

9 چینی (پسی ہوئی) پچہتر گرام

10 پانی ایک سو چالیس ملی لیٹر

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آٹے (میدہ ) اور نمک میں مکھن کو اتنا رگڑ یں کہ یہ ڈبل روٹی کے چورے کی مانند ہو جائے
  2. 2 تمام اجزاء کو بہت ٹھنڈا کر کے رکھیں
  3. 3 اس میں اتنا پانی شامل کریں کہ نرم ڈور بنا لیں
  4. 4 ہلکا سا گوندھ لیں
  5. 5 پیسٹری کو ٹن سے ایک انچ بڑا بیل لیں
  6. 6 اس کو پیسٹری ٹرے یا ٹن میں رکھیں
  7. 7 پیسٹری کی نچلی سطح میں سوراخ کر لیں
  8. 8 آدھا گھنٹہ یخ بستہ کر یں۔اوون میں دو سو بیس ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ پیسٹری پک جائے یا اس کا رنگ زرد ہو جائے (یہ ٹن کی اطراف سے سکڑ جائے گی)
  9. 9 لیموؤں کا رس نچوڑ لیں اور ان کے چھلکوں کو کش کر لیں
  10. 10 ایک سوس پین میں کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول لیں اور لیموں کا رس اور چھلکے شامل کر یں
  11. 11 اس کو چمچ چلاتے ہوئے ابال پر لے آئیں یہاں تک کہ لیموں کا مرکب گاڑھا ہو جائے
  12. 12 ایک سو گرام چینی شامل کر یں اور دو منٹ پکائیں
  13. 13 مرکب کو آنچ سے اتار یں اور ٹھنڈا کر لیں
  14. 14 انڈے کی زردیاں شامل کر یں اور چمچ چلائیں
  15. 15 پیسٹری پر انڈیل دیں
  16. 16 انڈے کی سفیدیوں کو ایگ بیٹر سے بے لچک ہونے تک پھینٹ لیں
  17. 17 پسی ہوئی چینی میں شامل کر یں فلنگ پر پھیلا دیں
  18. 18 ایک سو اسّی ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ بیک کر یں یہاں تک کہ انڈے کی سفیدیوں کا مرکب خستہ اور ہلکا بادامی ہو جائے

(5223) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Fast Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Lemon Meringue Pie, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lemon Meringue Pie is a Fast Food, and listed in the Fast Food. its preparation time is only 5 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.