Gosht Kaddu Recipe In Urdu - Recipe No. 1749

Gosht Kaddu Urdu recipe is available at UrduPoint. Gosht Kaddu is a famous dish in this region. You can read here Gosht Kaddu recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Gosht Kaddu. You can know the complete method to make Gosht Kaddu on this page. We will also tell you how long it will take to make Gosht Kaddu. Read the recipe, ingredients, and everything related to Gosht Kaddu below.

کدو گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1749

Gosht Kaddu Recipe In Urdu
اشیاء:
مٹن 100گرام کے چھ پیس
کدو چھ بڑے ٹکڑے
پیاز ایک عدد
لہسن ایک عدد
ہری مرچ ایک عدد
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
ہلدی پاؤڈر چٹکی بھر
گرم مصالحہ پاؤڈر چٹکی بھر
دہی کپ
تیز پتا ایک عدد
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
نمک ذائقہ کے لئے
ترکیب:
دہی کو پھینٹ کر اس میں گوشت اچھی طرح ڈبو دیں اور تقریباََ ایک گھنٹہ تک یونہی پڑا رہنے دیں ۔ پیاز، ادرک، لہسن ،ہلدی اور ہری مرچ کو اکٹھا گرائنڈ کر یں، چاہیں تو ہری مرچ کے بغیر بھی کام چلا سکتے ہیں ۔ ایک برتن میں تیل گرم کر کے اس میں گرائنڈ کئے ہوئے اجزاء کی پیسٹ ڈال دیں۔ جب آپ دیکھیں کہ یہ آمیزہ فرائی ہو چکا ہے تو اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر، گوشت ،تیز پتا ڈالیں اور چمچ سے ہلاتے ہوئے پکائیں۔ جب تیل الگ ہو جائے تو گرم پانی شامل کر لیں اور ڈھکن دیکر مزید پکائیں ۔ اس دوران کدوؤں کو چھیل کر اتنا پکائیں کہ وہ نرم ہو جائیں ۔ پھر انھیں چمچ سے ہمورا کر کے پیوری سی تیار کر لیں۔ پھر اس میں پکایا ہوا مٹن ڈال کر مزید پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ گاڑھی گریوی موجود ہو۔ ہرے دھنیے سے گارنش کر کے پیش کر یں۔ کدو انتہائی زود ہضم ہو تا ہے اور بدن کو ٹھنڈک اور سکون پہنچاتا ہے۔

(4130) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Sabzi Gosht

More Recipes

Urdu cooking recipe of Gosht Kaddu, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gosht Kaddu is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.