Murgh Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 1545

Murgh Pulao Urdu recipe is available at UrduPoint. Murgh Pulao is a famous dish in this region. You can read here Murgh Pulao recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Murgh Pulao. You can know the complete method to make Murgh Pulao on this page. We will also tell you how long it will take to make Murgh Pulao. Read the recipe, ingredients, and everything related to Murgh Pulao below.

مرغ پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1545

Murgh Pulao Recipe In Urdu
اشیاء:
مرغی ایک عدد اڑھائی پاؤنڈ
چاول 750گرام
گھی 250گرام
لہسن دوبڑی گٹھی
ادرک پندرہ گرام
پیاز تین عدد
گرم مصالحہ 24گرام
نمک، سونف ایک چمچی برابر
سوکھا دھنیا ایک چائے کی چمچی برابر
ترکیب:
مرغی کے ٹکڑے ایک دیگچی میں ڈالیں اس میں پانی نمک، لہسن ایک گٹھی چھیل کر ثابت سونف ثابت سوکھا دھنیا ،گرم مصالحہ ثابت اور ادرک کے چھوٹے چھوٹے دو ٹکڑے ڈال دیں پانی اتنا ڈالیں کہ مرغی گل جانے کے بعد کوئی کلو بھر پانی باقی رہ جائے ۔ اس کو ہلکی آنچ پرپکنے دیں ۔ جب یخنی تیار ہو جائے اور مرغی لگ جائے تو اتار لیں۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر کڑکڑا ئیں ، اب اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں ۔ گرم مصالحہ ثابت بھی ڈال دیں، جب پیاز بادامی ہو جائے تو مرغی کے ٹکڑے ڈال دیں ۔ اور ساتھ ہی پسا ہوا لہسن ایک گٹھی ڈال دیں۔ اب اس کو خوب بھون لیں۔ ایک ایک چمچہ یخنی ساتھ ساتھ ڈالتے جائیں لیکن یہ خیال رہے کہ پیاز مصالحہ یا مرغی کا رنگ بادامی رہے سیاہ نہ ہونے پائے اب اس میں یخنی ڈال دیں۔ لیکن ناپ کر تیں پاؤ چاول کے لئے سوا سیر پانی ہو نا چاہیے چنانچہ یخنی کی مقدار کم ہو تو اور پانی ڈال کر پورا سوا کلو کر لیجئے ۔ اب اس کو چند منٹ پکنے دیجئے پھر چاول جو کہ کم از کم آدھ گھنٹہ بھیگے ہوئے ہوں نچوڑ کر پکتی ہوئی یخنی ڈال دیں آنچ کا خیال رکھئے کہ نہ زیادہ تیز ہوا اور نہ کم پانی خشک ہونے پر دیکھ لیجئے کہ چاول گل گئے ہیں یا نہیں اگر چاول میں زیادہ کنی ہو تو گیلے کپڑے کادم دیجئے ورنہ ویسے ہی ٹھیک ہو جائے گے دم دینے سے پہلے سیاہ زیرہ چاولوں پر چھڑک دیجئے۔

(10473) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Biryani And Pulao

More Recipes

Urdu cooking recipe of Murgh Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Murgh Pulao is a Biryani And Pulao, and listed in the biryani aur pulao. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.