Bhindi Pyaz Recipe In Urdu - Recipe No. 1620

Bhindi Pyaz Urdu recipe is available at UrduPoint. Bhindi Pyaz is a famous dish in this region. You can read here Bhindi Pyaz recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Bhindi Pyaz. You can know the complete method to make Bhindi Pyaz on this page. We will also tell you how long it will take to make Bhindi Pyaz. Read the recipe, ingredients, and everything related to Bhindi Pyaz below.

بھنڈی پیاز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1620

Bhindi Pyaz Recipe In Urdu
اجزا:
بھنڈی ایک کلو
پکانے کا تیل تین چائے کے چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
پیاز درمیانہ سائز دو عدد
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ٹماٹر بڑا سائز دو عدد موٹے کٹے ہوئے
لہسن دو جوئے باریک کٹے ہوئے
ہری مرچیں بارہ باریک کٹی ہوئی
ترکیب:
بھنڈی کو دھو کر خشک ہونے دیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
تیاری:ایک بھاری پیندے کے برتن یعنی فرائینگ پین میں ایک چمچ تیل گرم کریں اور گرم گرم تیل میں زیرہ اور لہسن فرائی کر کے کٹی ہوئی بھنڈی تیز آنچ پر تیزی سے تل لیں ۔اس طرح بھنڈی کا لیس ختم ہو جائے گا۔ تلی ہوئی بھنڈی فرائینگ پین میں سے نکال کر الگ برتن میں رکھیں اور فرائینگ پین میں دو چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اور کٹی ہوئی پیاز اور ہری مرچیں ہلکی سنہری تل لیں ۔ اب دو چمچ پانی میں لال مرچ پاؤڈر نمک اور ہلدی ملا کر تلی ہوئی پیاز اور ہری مرچوں میں شامل کر کے دو تین منٹ تک بھونیں ۔ بھنے ہوئے مسالے میں تلی ہوئے بھنڈیاں ڈال کر چمچ سے اچھی طرح مکس کر دیں ۔ آخر میں مسالہ بھنڈی پر کٹے ہوئے ٹماٹر پھیلا کر کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں اور بھنڈی کو ہلکی آنچ پہ دم پر رکھ لیں ۔ اس طرح بھنڈی اپنے اور ٹماٹر کے رس میں پک کر نرم ہو جائے گی ۔ پکنے کے دوران ایک یا دومرتبہ چمچ سے بھنڈی کو پلٹ دیں۔ اگر پانی خشک نہ ہوا ہو تو چند لمحے کے لئے ڈھکن کھول کر نمی ختم ہونے دیں ۔ پانی بھاپ کی صورت میں اڑ جائے گا۔ اب گرم گرم بھنڈی کے لئے تیار ہے۔

(12032) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Sabzi Dishes

More Recipes

Urdu cooking recipe of Bhindi Pyaz, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bhindi Pyaz is a Sabzi Dishes, and listed in the vegetable Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.