Murgh Haleem Recipe In Urdu - Recipe No. 1533

Murgh Haleem Urdu recipe is available at UrduPoint. Murgh Haleem is a famous dish in this region. You can read here Murgh Haleem recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Murgh Haleem. You can know the complete method to make Murgh Haleem on this page. We will also tell you how long it will take to make Murgh Haleem. Read the recipe, ingredients, and everything related to Murgh Haleem below.

مرغ حلیم بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1533

Murgh Haleem Recipe In Urdu
اشیاء:
مرغ کا گوشت ڈیڑھ کلو
چنے کی دال ایک پاؤ
ادرک ایک پاؤ
چاول ایک پاؤ
دال مسور ایک پاؤ
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پیاز ایک کلو
ہری مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چائے کے چمچ
جوکا دلیہ آدھا کلو
ماش کی دال ایک پاؤ
مونگ کی دال ایک پاؤ
گندم نصف کلو
سرخ مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
ادرک پیسٹ ڈیڑھ چمچ
گرم مصالحہ(پسا ہوا) ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
نمک 2چائے کا چمچ
کوکنگ آئل ایک کپ
ٹماٹر چھ عدد
ترکیب:
مرغ ثابت ہو نا چاہئے۔ کھال اور آلائشیں نکال کر اس کا وزن ڈیڑھ کلو بنے۔ اس گوشت کودس بڑے حصوں میں کاٹ لیں۔ جو اور باقی دا لیں آدھ گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ دیگچی میں آئل ڈال کر گرم کر یں۔ اس میں پیاز ڈال کر ہلکی بھوری کر لیں اور تمام مصالحے گوشت سمیت ڈال دیں۔ ایک دیگچی میں پیاز ہلکی براؤن کر کے اس میں تمام مصالحے ڈال دیں۔ ساتھ مرغی بھی ڈال دیں او رپکنے دیں۔ دوسری دیگچی میں جوکو اچھی طرح پکائیں ۔ اسی طرح دالوں کو بھی پکائیں ۔ جو سمیت تمام دالوں کو بلینڈر میں ڈال کر باریک پیش لیں اور الگ دیگچی میں ڈال کر رکھ دیں۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو ڈوئی کی مدد سے اسے آہستہ آہستہ پیستے ہوئے اس میں سے ہڈیاں الگ کر دیں اور گوشت کو اس وقت تک پیسیں جب کہ اس کا ریشہ ریشہ الگ نہ ہو جائے۔ جو اور باقی دالوں کا آمیزہ گوشت میں ڈال کر پکائیں۔ ایک ابال آجائے تو اتار لیں۔ حلیم تیار ہے۔

(9707) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Chicken Pakwan

More Recipes

Urdu cooking recipe of Murgh Haleem, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Murgh Haleem is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.