Chicken Korma (chicken Qorma) Recipe In Urdu - Recipe No. 1587

Chicken Korma (chicken Qorma) Urdu recipe is available at UrduPoint. Chicken Korma (chicken Qorma) is a famous dish in this region. You can read here Chicken Korma (chicken Qorma) recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chicken Korma (chicken Qorma). You can know the complete method to make Chicken Korma (chicken Qorma) on this page. We will also tell you how long it will take to make Chicken Korma (chicken Qorma). Read the recipe, ingredients, and everything related to Chicken Korma (chicken Qorma) below.

مرغی کا قورمہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1587

Chicken Korma (chicken Qorma) Recipe In Urdu
اشیاء:
مرغی ایک عدد
پیاز 180گرام
لہسن پندرہ گرام
ادرک پندرہ گرام
گھی 220گرام
دہی 180گرام
نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ
زیرہ سیاہ چائے کی آدھی چمچی
زیرہ سفید چائے کی ایک چمچی
سوکھا دھنیا چائے کی آدھی چمچی
کالی مرچ چھ دعدد
لونگ چھ عدد
دار چینی ایک چھوٹا سا ٹکڑا
موٹی الائچی تین عدد
سبز الائچی چار عدد
کیوڑہ ایک بڑا چمچہ
زعفران ایک رتی
ترکیب:
مرغی کاٹ کر صاف کر لیجئے اور حسب پسند چھوٹے یا بڑے ٹکڑے بنا لیجئے اور کم ازکم 24گھنٹے ریفریجریٹر میں رکھئے پیاز باریک لچھے دار کاٹ لیں۔ لہسن اور ادرک علیحدہ علیحدہ پیس لیں۔ لونگ اور دار چینی کے علاوہ باقی سب مصالحہ باریک پیس کر رکھ لیں گھی کو کڑا کڑا لیں، اس میں پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کر لیں۔ پیاز کا رنگ سنہری ہو نا چاہئے۔ پیاز کو گھی میں سے نکال کر باریک پیس لیں اب اس گھی میں مرغی کے ٹکڑے ثابت لونگ اور دار چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں یہاں تک کہ وہ ہلکی ہلکی سرخ نظر آنے لگے پھر اس پر دہی پھینٹ کر ڈال دیں اور بھونتے جائیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے اور اچھی طرح گھی چھوڑ دے تو اس پر پسا پوا لہسن اور نمک ڈال دیں۔ پھردو چار چمچے چلانے کے بعد ادرک ڈال دیں۔ دو چار چمچے چلانے کے بعد پسا ہو امصالحہ ڈال دیں اور دو منٹ تک بھونیں ۔ پھر پسا ہوا مصالحہ اور سرخ مرچ ڈال دیں۔ اور پانی کا چھینٹا دے دے کر بھونیں دومنٹ تک بھوننے کے بعد اس میں اتنا پانی ڈا لیں کہ گوشت گداز ہو جائے اور تھوڑ اسا شور با بھی رہ جائے۔ اس کے بعد سبز الائچی زعفران اور کیوڑا ملا کر پیس لیں اور سالن میں ڈال کر اسے پانچ منٹ تک دم نچت کر دیجئے۔ تاکہ مہک اٹھے اور گھی چھوڑ دے ۔ پھر اتار لیجئے اور مزے سے کھائیں۔

(9848) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan

More Recipes

Urdu cooking recipe of Chicken Korma (chicken Qorma), learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Korma (chicken Qorma) is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.