Dal Chana Halwa Recipe In Urdu - Recipe No. 2701

Dal Chana Halwa Urdu recipe is available at UrduPoint. Dal Chana Halwa is a famous dish in this region. You can read here Dal Chana Halwa recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Dal Chana Halwa. You can know the complete method to make Dal Chana Halwa on this page. We will also tell you how long it will take to make Dal Chana Halwa. Read the recipe, ingredients, and everything related to Dal Chana Halwa below.

چنے کی دال کا حلوہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2701

Dal Chana Halwa Recipe In Urdu
اشیاء:
چنے کی دال ایک کلو
چینی دو کلو
گھی 500ملی لیٹر
دودھ ایک لیٹر
بالائی 250گرام
کھویا 250گرام
بادام کی گری 100گرام
پستہ 25گرام
کچا ناریل 100گرام
سبز الا ئچی 10عدد
زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی
لونگ دو عدد
کیوڑا ایک چمچہ یا حسب ذائقہ
ترکیب:
چنے کی دال صاف کر لیجئے ، پھر دھو کر دو گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ گل جائے تو اتار لیجئے اور دودھ میں سے نکال کر باریک پیس لیجئے۔ پسی ہوئی دال کو اسی دودھ میں ڈال دیجئے۔ پھر چینی ڈال دیجئے۔ بالائی پھینٹ لیجئے اور زعفران اس میں حل کر کے دال میں ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں الائچی کے دانے بھون لیجئے۔ لونگیں بھی پیس کر ڈالیے اور بھون لیجئے۔ کچے ناریل کو پیس لیجئے اور اس کا دودھ ڈال دیجئے۔ جب یہ سب کچھ بھن جائے تو کھویا ڈال دیجئے اور بادامی رنگ پر بھون لیجئے۔ اب اس گھی میں دال ، چینی، دودھ اور بالائی کا پکا ہوا مرکب ڈال دیجئے بادام اور پستہ بھی ساتھ ہی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے اور ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے ۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے۔ بالائی جذب ہو جائے کھویا یک جان ہو جائے ۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر دم پر رکھ دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ بادام اور پستہ باریک کاٹ کر ورقوں کے گرد سجا دیجئے۔

(7785) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet

More Recipes

Urdu cooking recipe of Dal Chana Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dal Chana Halwa is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.