بند کریں
پکوان ترا کیبمشروباتشر بت انجیر
شر بت انجیر
اشیاء:
انجیر زرد ایک پاؤ
پانی دو کلو
چینی تین پاؤ
ترکیب:
سب سے پہلے انجیروں کو دھو کر ایک دیگچی میں ڈال لیا جائے اور دو کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اورپکنے دیں ۔ جب یہ پانی تیسرا حصہ رہ جائے تو اتار لیں اور اسے کپڑے میں اچھی طرح سے چھان کر رکھ لیں۔ اس چھنے ہوئے پانی میں چینی کو اچھی طرح سے حل کر لیا جائے اور دو بارہ چولہے پر چڑھا کر قوام تیار کر لیں اور جب قوام تیار ہو جائے تو اتار لیں ۔ نہایت عمدہ و لذیذ شر بت انجیر تیا رہے۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے بوتلوں میں بھر لیں ۔ اس عمدہ شر بت کا ستعمال بلغم کو بہت آسانی سے خارج کر دیتا ہے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان