Quick Egg Noodles Recipe In Urdu - Recipe No. 2296

Quick Egg Noodles Urdu recipe is available at UrduPoint. Quick Egg Noodles is a famous dish in this region. You can read here Quick Egg Noodles recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Quick Egg Noodles. You can know the complete method to make Quick Egg Noodles on this page. We will also tell you how long it will take to make Quick Egg Noodles. Read the recipe, ingredients, and everything related to Quick Egg Noodles below.

ایگ نوڈلز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2296

Quick Egg Noodles Recipe In Urdu
اجزاء:
انڈے دو عدد
مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
تیل چار کھانے کے چمچ
پیاز(باریک کٹا ہوا) ایک عدد
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
آلو(پکے ہوئے اور چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے) دو عدد
سبز پھلیاں (گلا لیں) آدھ پاؤ
نوڈلز (گلا لیں) 350گرام
نمک اور تازہ پسی ہوئی کالی مرچ حسب ذائقہ
پیازوں کے چھلکے سجانے کے لئے
ترکیب:
انڈوں کو پھینٹ لیں۔ فرائی پین میں ہلکا سا تیل لگا کر گرم کر یں اور انڈوں کے دو آملیٹ بنا لیں۔ آملیٹ پلیٹ میں رکھ کر رول بنائیں۔ اور ان کے باریک باریک قتلے بنالیں۔ ایک پیالے میں مرچ اور ہلدی پاؤڈر مکس کر یں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور پیاز فرائی کر کے نرم کر لیں۔ آنچ دھیمی کر یں اور مرچ کی پیسٹ اور کٹی ہوئی مرچین شامل کر یں۔ سویا سوس ڈالیں اور دو سے تین منٹ پکائیں۔ آلو ڈال کر دو منٹ پکائیں۔ سبز پھلیاں اور نوڈلز ڈالیں۔ اس وقت تک پکائیں جب تک نوڈلز اچھی طرح کوٹ نہ ہو جائیں۔ دھیان رکھیں کہ آلو ٹوٹنے نہ پائیں۔ نمک اور کالی مرچ ڈالیں۔ نوڈلز تیار ہو جائیں تو انہیں سرونگ ڈش میں ڈالیں اور کٹے ہوئے آملیٹ کے ٹکڑوں اور پیاز کے چھلوں کے ساتھ آرائش کر یں۔

(8430) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Bachon Ke Pakwan

More Recipes

Urdu cooking recipe of Quick Egg Noodles, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Quick Egg Noodles is a Bachon Ke Pakwan, and listed in the Kids Food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.