Fish Chawal Recipe In Urdu - Recipe No. 1141

Fish Chawal Urdu recipe is available at UrduPoint. Fish Chawal is a famous dish in this region. You can read here Fish Chawal recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fish Chawal. You can know the complete method to make Fish Chawal on this page. We will also tell you how long it will take to make Fish Chawal. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fish Chawal below.

مچھلی چاول بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1141

Fish Chawal Recipe In Urdu
اجزا:
مچھلی کا گوشت 250 گرام
چاول 500گرام
ہر اپیاز 50 گرام
انڈے تین عدد
سویا سوس ایک بڑا چمچہ
کارن فلور دو بڑے چمچے
اجینو موتو نصف چمچ
گھی حسب ضرورت
سیاہ مرچیں حسب ذائقہ
ترکیب:
صاف چاول آدھ گھنٹہ کے لئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ پیاز چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ تھوڑے سے پانی میں کارن فلور گھول کر رکھ لیں ۔ ایک پیالی میں انڈے پھینٹ کر رکھ لیں ۔ مچھلی کا گوشت صاف کر کے ڈیڑھ انچ سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی سے دھو کر الگ رکھ لیں۔ اب ایک برتن میں تھوڑا ساگھی گرم کریں اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال کر سات منٹ تک فرائی کریں ۔ پھر اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈال دیں اور کفیگر کے ساتھ ملاتے ہوئے دو منٹ کے بعد برتن کو چولحے سے نیچے اتار لیں۔ اب ایک الگ برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں ۔ اس میں پیاز سرخ کریں اور مچھلی کا گوشت ڈال دیں ۔ تین منٹ بعد پسی ہوئی مرچیں ،اجینو موتو، کارن فلور اور سویا سوس ڈال دیں ۔ کفیگر پھیرتے ہوئے پانچ منٹ کے بعد چاول ڈالیں اور مکس کر کے تین منٹ کے بعد چولحے سے نیچے اتار لیں۔ ڈش میں پھیلا کر ڈالیں اور دسترخوان کی زینت بنائیں۔

(8319) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Fish

More Recipes

Urdu cooking recipe of Fish Chawal, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish Chawal is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.