بند کریں
پکوان ترا کیبمچھلی کے پکواندہی مچھلی
دہی مچھلی
اشیاء:
مچھلی ایک کلو
ہری مرچیں تین عدد
گھی ایک پاؤ
دہی آدھا پاؤ
ادرک آدھی چھٹانک
نمک، مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے مچھلی کو صاف کر کے اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر تھوڑے پانی میں ابال لیں۔ جب وہ گل جائے تو پانی نکال دیں پیاز اور ادرک کو اکٹھا پیس لیں اور گھی کو دھیمی آنچ پر رکھ کر اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اسے ہلکا ہلکا پکنے دیں حتی کہ گھی مصالحے کے اوپر آجائے۔ ابلی ہوئی مچھلی کو گہرے پیندے کی پلیٹوں میں نکال کر اس کے اوپر یہ شوربہ گرم گرم ڈال دیں۔ پھر ہرا دھنیا اور لیموں کے ساتھ پیش کر یں۔ سلاد اور ٹماٹر بھی رکھیں۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان