بند کریں
پکوان تمام ترا کیبمچھلی کے پکواندہی مچھلی
دہی مچھلی
اشیاء: مچھلی کلو دہی تین کپ نمک حسب ذائقہ چلی سوس، سویا سوس 2-2کھانے کے چمچے لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ تیل ایک کپ ہری مرچیں 4عدد کڑھی پتے تھوڑے سے ترکیب: مچھلی پر نمک لگا کر دھولیں۔ دہی میں نمک، چلی سوس، سویا سوس، لیموں کا رس، گرم مصالحہ پاؤڈر ملا کر اس میں مچھلی ڈال کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب ایک دیگچی میں تیل گرم کر یں اور ہری مرچوں کو لمبائی میں کاٹ کر کڑھی پتے کے ساتھ تل کر نکال لیں اور اسی تیل میں مچھلی ڈال کر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ (دیگچی میں چمچہ کو زیادہ چلائیں نہیں اور الگ سے پانی بھی نہ ڈالیں۔) جب اس پر تیل اوپر آنے لگے تو ڈش میں نکال لیں اور اوپر سے تلے ہوئے کڑھی پتے اور ہری مرچیں ڈال کر روٹی اور سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان