Stuffed Kofta Recipe In Urdu - Recipe No. 2435

Stuffed Kofta Urdu recipe is available at UrduPoint. Stuffed Kofta is a famous dish in this region. You can read here Stuffed Kofta recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Stuffed Kofta. You can know the complete method to make Stuffed Kofta on this page. We will also tell you how long it will take to make Stuffed Kofta. Read the recipe, ingredients, and everything related to Stuffed Kofta below.

اسٹفڈ کوفتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2435

Stuffed Kofta Recipe In Urdu
اشیاء:
قیمہ کلو
پیاز چار عدد
لہسن پوتھی(چار جوے الگ کر کے بقیہ چوے پیس لیں)
سرخ مرچ پاؤڈر کھانے کا چمچہ
ادرک(پیس لیں) دو انچ کا ٹکڑا
چنے کی دال دو چائے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
بادام، پستے گارنشنگ کے لئے
سبز کشمش دو چائے کے چمچے
بادام دو چائے کے چمچے
انار دانہ ایک چائے کا چمچہ
پو دینہ ایک گٹھی
ہرا دھنیا چند پتے
انڈے دو عدد
خشخاش ایک چائے کا چمچہ
دہی کپ
گھی 1کپ
ترکیب:
چنے کی دال قیمے میں ڈال دیں۔ اس میں چار جوے لہسن، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، آدھا گرم مصالحہ پاؤڈر، ایک گٹھی پیاز کاٹ کر ڈال دیں۔ اس کے بعد دو کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب دال گل جائے اور پانی اچھی طرح خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار کر اس میں خشخاش شامل کر کے خوب باریک پیس لیں۔ انڈے پھینٹ کر قیمے میں ملا دیں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔ بادام کی گریاں گرم پانی میں بھگو کر چھلکے اتار کر ہوائیاں کاٹ لیں اورکشمش تل لیں۔ انار دانہ اور پو دینے کی پتیاں پیس کر حسب ذائقہ نمک، لال مرچ پاؤڈر ڈالیں اور چٹنی تیار کر لیں (چٹنی پتلی نہ ہو)اندازے سے قیمہ لے کر کر اس کا خول بنائیں اور اندر چند دانے کشمش ، چند ہوائیاں، بادام ذراسی چٹنی ڈال کر گول کر لیں۔ اس طرح سارے قیمے کے کوفتے تیار کر لیں کسی کھلے برتن میں گھی گرم کر کے کوفتے ڈال کر بادامی فرائی کر لیں اس کے بعد نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں۔ پتیلی میں گھی گرم کر کے بقیہ 3پیازکے سلائس کاٹ کر ڈالیں۔ اس کے بعد اس میں لہسن، سرخ مرچ پاؤڈر، ادرک، ہلدی پاؤڈر اور دہی ڈال کر بھون لیں اور تھوڑے سے پانی کا چھینٹا دے دیں۔ اس کے بعد اس میں ایک ایک کر کے فرائی کئے ہوئے کوفتے ڈالیں اور چند منٹ بعد اتار لیں۔ اسٹفڈ کو فتے تیار ہیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر بادام، پستے اور لیموں سے گارنش کر کے سرو کر یں۔

(3277) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht

More Recipes

Urdu cooking recipe of Stuffed Kofta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Stuffed Kofta is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.