Chocolate Icecream Recipe In Urdu - Recipe No. 2787

Chocolate Icecream Urdu recipe is available at UrduPoint. Chocolate Icecream is a famous dish in this region. You can read here Chocolate Icecream recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chocolate Icecream. You can know the complete method to make Chocolate Icecream on this page. We will also tell you how long it will take to make Chocolate Icecream. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chocolate Icecream below.

چاکلیٹ آئس کریم بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2787

Chocolate Icecream Recipe In Urdu
اشیاء:
خالص دودھ 1لیٹر
چینی 150گرام
مکھن/ تازہ کریم 100گرام
چاکلیٹ پاؤڈر دو چھوٹے پیکٹ
ترکیب:
دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور پکنے دیجئے۔ جب پک پک کردودھ ایک لیٹر کے قریب رہ جائے تو تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں چاکلیٹ پاؤڈر کے دونوں پیکٹ کھول کر ڈال دیجئے اور اس پاؤڈر کو دودھ میں اچھی طرح حل کر کے رکھ لیجئے۔ اب دودھ میں چینی ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد چاکلیٹ پاؤڈر والا دودھ بھی ڈال دیجئے اور چمچہ اچھی طرح چلا کر اسے اچھی طرح دودھ میں حل کر کے چولہے سے نیچے اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈا ہو جائے تو مکھن یا کریم ڈال کر چمچہ سے خوب پھینٹئے اور پھر آئس کریم مشین کے ڈبے میں ڈال کر ڈھکنا خوب اچھی طرح سے بند کر دیجئے۔برف کوٹ کر اس میں نمک اور قلمی شورہ ملا کر دودھ والے ڈبے کے چاروں طرف دبا دبا کر بھر دیجئے اور دس پندرہ منٹ پڑا رہنے دیجئے۔ اب مشین کی ہتھی کو گھمانا شروع کیجئے اور تیز تیز چلاتے جائیے۔ تقریباً4/3گھنٹہ تک مشین چلائیے۔ برف کم ہو تو اور ڈال دیجئے۔ آئس کریم جب جمنے کے قریب ہو گی تو مشین کی ہتھی سخت ہوتی جائے گی۔
اب دودھ والے ڈبے کا ڈھکنا ذرا سا اُٹھا کر دیکھ لیجئے۔ آئس کریم جم گئی ہو تو ہتھی گھمانا بند کر دیجئے اور آئس کریم کو کپ یا پلیٹ میں ڈال کر پیش کیجئے۔ اگر مشین کی بجائے فریج سے آئس کریم تیار کرنا ہو، تو تیار شدہ دودھ سانچے میں ڈال کر آئس بکس میں رکھ دیجئے۔ تقریباً چار گھنٹے بعد آئس کریم جم کر تیار ہو جائے گی۔ حسب پسند اس میں بادام ، پستہ وغیرہ کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

(4790) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Ice Cream

More Recipes

Urdu cooking recipe of Chocolate Icecream, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chocolate Icecream is a Ice Cream, and listed in the icecream. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.