Makai Matar Samosa Recipe In Urdu - Recipe No. 3107

Makai Matar Samosa Urdu recipe is available at UrduPoint. Makai Matar Samosa is a famous dish in this region. You can read here Makai Matar Samosa recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Makai Matar Samosa. You can know the complete method to make Makai Matar Samosa on this page. We will also tell you how long it will take to make Makai Matar Samosa. Read the recipe, ingredients, and everything related to Makai Matar Samosa below.

مکئی، مٹر والے سموسے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3107

Makai Matar Samosa Recipe In Urdu
اشیاء:
میدہ دو کپ
گھی تین کھانے کے چمچے
کھانے کا سوڈا تین چٹکی
تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
فلنگ کے لئے:
مٹر (چھلے ہوئے) ایک کپ
آلو (ابال کر میش کر لیں) دو عدد
مکئی کے دانے ایک کپ
تیل 3-4چائے کا چمچے
سرخ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
فلنگ تیار کرنے کے لئے فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں مٹر اور مکئی کے دانے ڈال کر ایک منٹ کے لئے تل لیں۔ اب اس میں اور سرخ مرچ پاؤڈر شامل کر کے مزید 2-3منٹ تک اسٹر فرائی کر یں۔ اس کے بعد ایک پیالے میں نکال کر اس میں میش کئے ہوئے آلو شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔ سموسے تیار کرنے کے لئے میدہ، کھانے کا سوڈا اور نمک کو ایک ساتھ چھان لیں۔ اب تھوڑا تھوڑا کر کے گھی اور پانی شامل کر کے نرم گوندھ لیں۔ اب اس آٹے کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیں اور ہر حصے کو ایک چھوٹی بال کی شکل دیں۔ ہر بال کو گول روٹی کی طرح بیل کر درمیان سے کاٹ کر دوحصے کر دیں۔ اب ان کٹے ہوئے حصوں میں سے ایک حصہ اپنی ہتھیلی پر رکھ کر اسے کون کی شکل دیں۔ اب اس میں فلنگ والا آمیزہ ڈال کر سموسے کو انگلیوں سے سیل کر دیں۔ اسی طرح سارے سموسے تیار کر لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے ایک وقت میں چند سموسے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ مزیدار مکئی اور مٹر کے سموسے تیار ہیں، چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

(6198) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Snacks

More Recipes

Urdu cooking recipe of Makai Matar Samosa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Makai Matar Samosa is a Snacks, and listed in the snacks. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.