بند کریں
پکوان تمام ترا کیبگوشت کے پکوانمٹن شہنشاہی تکے
مٹن شہنشاہی تکے
اشیاء: گوشت کلو گرام پیاز 125گرام ٹماٹر 50گرام خشخاش ایک چمچ ادرک ایک ٹکڑا بھنے ہوئے چنے دس گرام بڑی الائچی ایک عدد لونگ تین عدد سیاہ مرچیں ایک چمچ دہی ایک کپ گھی 50 گرام خشک دھنیا ایک چمچ سرخ مرچیں ایک چمچ نمک حسب منشاء ترکیب: بکرے کی ران کا گوشت لے کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کر یں ادرک اور پیاز چھل کر باریک کاٹ لیں اس کے بعد مسل پر نمک، سرخ مرچیں، خشخاش دھنیا، سیاہ مرچیں، لونگ، بڑی الائچی کے دانے، بھنے ہوئے چنے، ادرک اور خشخاش ڈال کر تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح پیس لیں پھر فرائی پین میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر یں اور نکال کر باریک پیس لیں۔ اس پیاز کو بھی پسے ہوئے مصالحے میں ملا دیں اور دہی میں ڈال کر مکس کر یں۔ اس آمیزے کو گوشت کے ٹکڑوں پر خوب اچھی طرح ملیں تاکہ مصالحہ گوشت میں رچ جائے۔ ایک گھنٹہ تک اسی طرح پڑا رہنے دیں پھر گوشت کے ٹکڑے سیخوں میں پروئیں اور کوئلوں کی دہکتی ہوئی آگ پر پھیرتے ہوئے بھونیں ساتھ ساتھ گھی میں کپڑا بھگو کر اوپر نچوڑتے جائیں۔ جب تکے ٹھیک طرح سے سرخ ہو جائیں تو آگ سے الگ کر لیں اور سیخ سے نکال کر پلیٹ میں سجا کر ساتھ ٹماٹر گول گول قتلوں میں کاٹ کر رکھ دیں۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان