Quick Vegetable Dish Recipe In Urdu - Recipe No. 1438

Quick Vegetable Dish Urdu recipe is available at UrduPoint. Quick Vegetable Dish is a famous dish in this region. You can read here Quick Vegetable Dish recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Quick Vegetable Dish. You can know the complete method to make Quick Vegetable Dish on this page. We will also tell you how long it will take to make Quick Vegetable Dish. Read the recipe, ingredients, and everything related to Quick Vegetable Dish below.

جلد تیار ہونے والی سبزیاں بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1438

Quick Vegetable Dish Recipe In Urdu
اشیاء:
گاجریں دو عدد میڈیم سائز
لوکی (کدو) سمال سائز
پھول گوبھی سمال سائز
آلو ایک عدد میڈیم سائز
لوبیے کی پھلی دس سے بارہ عدد تک (تازہ)
ٹماٹر ایک عدد میڈیم سائز
شملہ مرچ ایک عدد میڈیم سائز
تیل ایک ٹیبل سپون
تیز پتہ ایک عدد(تازہ)
کالی پسی ہوئی مرچ ایک ٹیبل سپون
پسا ہوا زیرہ ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
بند گوبھی سمال سائز
ترکیب:
1۔گاجروں کو اچھی طرح سے چھیل لیں چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں دھونے کے بعد درمیان میں سے صاف کر کے انچ کے ٹکڑے بنا لیں۔ لوکی(کدو) کو اچھی طرح سے چھیل لیں ، چھیلنے کے بعد اچھی طرح دھو لیں، دھونے کے بعد اس کے انچ کے ٹکڑے بنا لیں ۔ پھول گوبھی کو اچھی طرح دھو لیں دھونے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے پھول الگ کر لیں۔ بند گوبھی کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کر لیں۔ خشک کرنے کے بعد اس کی بھی انچ کے ٹکڑے بنا لیں ٹکڑے بنا نے کے بعد الگ رکھ لیں۔
2۔آلو کو اچھی طرح سے چھیل لیں چھیلنے کے بعدان کے بھی کے ٹکڑے بنا لیں ۔ ٹکڑے بنانے کے بعد پانی کی وافر مقدار میں بھگو دیں۔ بھگونے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔ لوبیے کی پھلی (تازہ ) کو اچھی طرح سے دھو لیں ۔ دھونے کے بعد خشک کر لیں ۔ خشک کرنے کے بعد ان کے بھی 1انچ کے ٹکڑے بنالیں۔ ٹماٹر کو اچھی طرح سے دھو لیں ۔ دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں ۔ خشک کرنے کے بعد اس کو بھی ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں ۔ لیکن ٹماٹر کے ٹکڑوں کی تعداد آٹھ عدد تک ہونی چاہئے۔
3۔پریشر کوککر میں تیل ڈال کر تیل کو گرم کر لیں۔جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں تیز پتہ پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر یں۔ فرائی کرنے کے بعد اس میں سبزیاں اور پسا ہوا زیرہ ڈال دیں۔ زیرہ ڈالنے کے ساتھ ہی نمک ڈال دیں اچھی طرح مکس کر دیں ۔ ان سبزیوں کو دو منٹ سے تین منٹ تک اچھی طرح فرائی کر یں۔
4۔اس کے بعد اب پر یشر ککر کو اچھی طرح سے بند کر دیں، پانچ منٹ سے چھ منٹ تک پریشر ککر کو بند رہنے دیں، حرارت بند کر دیں۔
5۔اب اس ڈش کو جلدی سے کھانے کے لئے پیش کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 100
پروٹین 2.3
چکنائی 4.3
کاربو ہائیڈریٹس 15.3
فائبر ز(ریشے) 1.9

(6013) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Sabzi Dishes

More Recipes

Urdu cooking recipe of Quick Vegetable Dish, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Quick Vegetable Dish is a Sabzi Dishes, and listed in the vegetable Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.