Glass Noodles Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 1795

Glass Noodles Salad Urdu recipe is available at UrduPoint. Glass Noodles Salad is a famous dish in this region. You can read here Glass Noodles Salad recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Glass Noodles Salad. You can know the complete method to make Glass Noodles Salad on this page. We will also tell you how long it will take to make Glass Noodles Salad. Read the recipe, ingredients, and everything related to Glass Noodles Salad below.

گلاس نوڈلز سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1795

Glass Noodles Salad Recipe In Urdu
اجزاء:
گلاس نوڈلز پیکٹ
چھوٹا چھوٹا کٹا ہوا چکن 200گرام
خالص آئل دو کھانے کے چمچ
جھینگے 100گرام
سرکہ دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر دو عدد
شملہ مرچ دو عدد
سویا بین سوس ایک کھانے کا چمچ
فش سوس(اگر چاہیں) ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد
نمک اور کالی مرچ ذائقہ کیلئے
ترکیب:
ایسے سوس پین میں پانی گرم کر یں جس میں باآسانی نوڈلز آسکیں ۔ سوس پین چولہے سے اتار کر پانی میں گلاس نوڈلز ڈالیں اور آدھے گھنٹے تک ڈبوئے رکھیں۔ جھینگوں کا خول اُتار کر اچھی طرح دھو ئیں، صاف کر یں اور پھر اچھی طرح پکائیں یہاں تک وہ گل جائیں۔ ٹماٹروں کو مقشر کے لے بیج نکال دیں اور پھر انھیں لمبے لمبے ماجس کی تیلیوں کی صورت میں کاٹ لیں۔ شملہ مرچ کو بھی اسی طرح بیج الگ کر کے لمبی لمبی تیلیوں کی صورت میں کاٹ لیں جبکہ ہری مرچوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹیں۔ آئل کو ایک برتن میں گرم کر یں۔ چکن کا قیمہ ملائیں اور اچھی طرح ہلائیں پھر ڈھکن دے کر اس قدر پکائیں کہ چکن پوری طرح گل جائے۔ نوڈلز کو پانی سے نکالیں اور چکن کے ساتھ اچھی طرح مکس کر یں۔ پھر اس میں پکے ہوئے جھینگے اور باقی اشیاء بھی شامل کر لیں۔ سب چیزوں کو اچھی طرح ہلائیں تاکہ سب اجزاء باہم مل جائیں ۔ 10منٹ تک پڑا رہنے دیں اور پھر پیش کر یں۔

(6016) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Salads

More Recipes

Urdu cooking recipe of Glass Noodles Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Glass Noodles Salad is a Salads, and listed in the salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.