بند کریں
پکوان ترا کیبمرغ پکوانکٹھا گوشت
کٹھا گوشت
اشیاء:
گوشت آدھا کلو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کٹوا لیں
تیل یا گھی ایک کپ یا قدرے کم
لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچیں تھوڑی سی
میتھی دانے ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ
دہی ڈیڑھ پاؤ
ادرک پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
پیاز بڑی یا درمیانہ سائز کی
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
سونف ایک چائے کا چمچہ
کلونجی ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
پیاز تیل میں براؤن کر کے لہسن وادرک مع گوشت ڈال کر بھونیں۔ جب گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے(مٹن یا بیف ہو تو پانی ڈال کر آدھ گلا کر لیں ) دہی میں نمک ، مرچ ڈال کر پھینٹ لیں اور رہ جائے تو بقیہ سارے ثابت مصالحے ڈال دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر آٹھ یا اس سے کم ہری مرچیں کاٹ کر ڈال دیں اور چند منٹ دم پر رکھیں۔ تنوری روٹی سے تناول کر یں بہت مزے دار اچار گوشت تیار ہے۔ اسے قدرے خشک ہونا چاہیے۔ شوربہ نہ ہو۔ یہ ڈش چکن مٹن یا بیف سے بنائی جا سکتی ہے۔ چکن کی سب سے آسان رہتی ہے کیونکہ اسے گلانے کے لئے زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا۔ بیف یا مٹن کو گلانے کے لئے پانی بھی ڈالنا ہوگا جبکہ چکن میں اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

(1) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان