Pakistani Style Chicken Korma Recipe In Urdu - Recipe No. 1448

Pakistani Style Chicken Korma Urdu recipe is available at UrduPoint. Pakistani Style Chicken Korma is a famous dish in this region. You can read here Pakistani Style Chicken Korma recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Pakistani Style Chicken Korma. You can know the complete method to make Pakistani Style Chicken Korma on this page. We will also tell you how long it will take to make Pakistani Style Chicken Korma. Read the recipe, ingredients, and everything related to Pakistani Style Chicken Korma below.

ملکی طرز کا چکن قورمہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1448

Pakistani Style Chicken Korma Recipe In Urdu
اشیاء:
چکن ہڈی والا میڈیم سائز
گاجر ایک عدد میڈیم سائز
آلو ایک عدد میڈیم سائز
شلغم (شلجم) ایک عدد میڈیم سائز
پیاز چھ عدد سے آٹھ عدد ہرسائز کے
لوبیے کی پھلی (تازہ) چھ سے آٹھ عدد تک
پھول گوبھی تین سے چار عدد تک میڈیم پھول
اجوائن کے ڈنٹھل دو عدد(تازے)
تیز پتا دو عدد(صاف )
خراسانی چھ سے آٹھ عددتک (چھوٹے)
جنگلی پودینہ(خشک) ٹیبل سپون
پسی ہوئی کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد تک
تیل ایک ٹیبل سپون
لہسن چھ سے آٹھ عدد پوتھیاں
گندم کا آٹا چار ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔چکن (مرغی کا گوشت) کو اچھی طرح سے صاف کر لیں، صاف کرنے کے بعد اچھی طرح سے پانی کی وافر مقدار میں چکن کو دھو لیں ، دھونے ے بعداس کے آٹھ میڈیم سائز کے ٹکڑے بنا لیں۔ اس کے بعد گاجر آلو شلجم کو اچھی طرح چھیل لیں، چھیلنے کے بعداچھی طرح سے دھو لیں دھونے کے بعد ان کے تقریباََ تین انچ سے چار انچ تک ٹکڑے بنا لیں۔
2۔اس کے بعد اب پیاز کو چھیل کر پورے کا پورا پیاز ایک طرف رکھ دیں ، لوبیے کی تازہ پھلی کو ایک انچ کے سائز کے برابر کاٹ لیں اس کے بعد پھول گوبھی کو کاٹ لیں، کاٹنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں دھونے کے بعد ان کے چھوٹے چھوٹے پھول الگ کر دیں ۔ اجوائن کے ڈنٹھل اچھی طرح سے صاف کر لیں صاف کرنے کے بعد چھوٹے چھوٹے لمبے ٹکڑے بنا لیں۔
3۔اس کے بعد اب ایک سوتی کپڑا (صاف ) کر لیں، جس کی لمبائی اور چوڑائی (6*6) ہو اس کپڑے کے پانچ عدد ٹکڑے بنا لیں ٹکڑے بنانے کے بعد ان ٹکڑوں میں تیز پتا، خراسانی، جنگلی پودینہ (خشک) اور پسی ہوئی کالی مرچ باندھ کر چھوٹے چھوٹے بنڈل بنا لیں۔
4۔اس کے بعد اب ایک کم گہرے پیندے والا سوس پین لیں اس سوس پین میں تیل ڈال کر گرم کر یں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں پسا ہوا لہسن ڈال کر اچھی طرح فرائی کر یں۔ فرائی کرنے کے بعدا س میں گندم کا آٹا ڈال دیں اس کے بعد اچھی طرح سے ہلائیں ہلانے کے بعد میڈیم حرارت پر ایک منٹ کے لئے پکائیں ۔
5۔اس کے بعد اب اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال دیں ٹکڑے ڈالنے کے بعد زیادہ حرارت پر تین منٹ سے چار منٹ تک اچھی طرح سے پکائیں۔
6۔اس کے بعد اب حرارت کم کرکے اس میں کٹے ہوئے آلو ،گاجر، شلجم، لوبیے کی پھلی (تازہ) پھول گوبھی اور چھیلا ہوا پیاز ڈال دیں۔ یہ تمام چیزیں ڈالنے کے بعد اچھی طرح مکس کرکے ان میں چار کپ پانی ڈال دیں۔
7۔اس کے بعد اب اس میں نمک حسب ذائقہ ڈال دیں اور ساتھ ہی کپڑے کے بنے ہوئے بنڈل ڈال دیں بنڈل ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے چیک کر لیں کہ بنڈلوں کے درمیان کچھ فاصلہ ہے کہ نہیں اگر جلدی میں یہ بنڈل فاصلہ پر نہیں رکھے گئے تو اب ان بنڈلون کو فاصلے پر رکھ دیں۔ اس کے بعد اب اس آمیزے کو اچھی طرح سے ابال لیں۔
8۔اس کے بعد اب حرارت کم کرکے اس سوس پین کو اچھی طرح ڈھک دیں، ڈھکنے کے بعد دس منٹ بارہ منٹ تک پکائیں۔ جب چکن اچھی طرح سے پک جائے تو قورنہ تیار ہو جائے گا۔ قورمے کو پیش کرنے سے پہلے تھوڑا سا چیک کر لیں۔
9۔ اس کے بعد اب سوس پین میں موجود سوتی کپڑے کے مصالحہ دار بنڈلوں کو باہر نکال لیں۔ بنڈل نکالنے کے بعد اچھی طرح سے ہلائیں ہلانے کے بعد کھانے کے لئے پیش کر یں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 200
پروٹین 17.8
چکنائی 6.8
کاروہائیڈریٹس 16.4
فائبر ز(ریشے ) 1.1

(4516) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan

More Recipes

Urdu cooking recipe of Pakistani Style Chicken Korma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pakistani Style Chicken Korma is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.