Masala Mushroom Recipe In Urdu - Recipe No. 1433

Masala Mushroom Urdu recipe is available at UrduPoint. Masala Mushroom is a famous dish in this region. You can read here Masala Mushroom recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Masala Mushroom. You can know the complete method to make Masala Mushroom on this page. We will also tell you how long it will take to make Masala Mushroom. Read the recipe, ingredients, and everything related to Masala Mushroom below.

مصالحہ دار مشروم بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1433

Masala Mushroom Recipe In Urdu
اشیاء:
مشروم (تازہ) 15عددسے 20عدد تک
سویا بین( وادی) 1کپ
ادرک ایک عد دایک انچ موٹی
لہسن پانچ عددپوتھیاں
پیاز تین عدد میڈیم سائز
ٹماٹر دو عدد میڈیم سائز
پودینہ چند پتیاں
تیل ٹی سپون
تیز پتہ ایک عدد
کالی پسی ہوئی مرچ ٹیبل سپون
سرخ پسی ہوئی مرچ ایک ٹیبل سپون
پسا ہوا دھنیا ایک ٹیبل سپون
ہلدی پسی ہوئی ٹیبل سپون
چاٹ مصالحہ پاؤڈر ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔مشروم کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد خشک کر لیں ، جب مشروم خشک ہو جائیں تو ان کو درمیان میں سے ہاف کاٹ لیں۔
2۔سویا بین (وادی ) کو گرم پانی میں 15منٹ سے 20منٹ تک بھگو دیں ۔20منٹ کے بعد پانی سے نکال کر نچوڑ ، لیں نچوڑنے کے بعد ان کو درمیان میں سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیں، اور ایک طرف رکھ دیں ۔
3۔ پیاز ادرک اورلہسن کو چھیل کر اچھی طرح سے صاف کر لیں ، صاف کرنے کے بعدان کو چھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعدان کو باریک باریک کتر لیں۔
4۔ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعدا چھی طرح سے کتر لیں ، پودینے کی پتیاں اچھی طرح سے تو ڑ لیں، توڑنے کے بعد پانی کی وافر مقدار میں اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
5۔سوس پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح سے تیل کو گرم کر یں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں تیز پتہ، پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر یں۔
6۔فرائی کرنے کے بعد اس میں کتری ہوئی ادرک اور لہسن ڈال دیں ، پیاز ڈالنے کے بعد اس کوا چھی طرح پکائیں۔ جب تک پیاز اچھی طرح سے براؤن نہ ہو جائے تو اُس وقت تک پکائیں۔
7۔ اب اس میں کتری ہوئی پیاز ڈال دیں ، پیاز ڈالنے کے بعدا س کو اچھی طرح پکائیں، جب تک پیاز اچھی طرح سے براؤن نہ ہو جائے تو اُس وقت تک پکائیں۔
8۔اب اس میں پسی ہوئی سرخ مرچ ، پسا ہوا دھنیا اور پسی ہوئی ہلدی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر دیں ۔ مکس کرنے کے ساتھ ہی اس میں کترے ہوئے ٹماٹر نمک ڈال دیں ، اب ان کو اچھی طرح سے پکائیں پکاتے وقت حرارت نارمل رکھیں۔
9۔اب اس میں مشروم اور سویا بین (وادی) بھیگا ہوا ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور اچھی طرح سے ہلائیں کہ مشروم اور سویا بین (وادی) کو مصالحہ اچھی طرح سے لگ جائے۔
10۔اب اس میں چاٹ مصالحہ چھڑک دیں، اور پودینے کی پتیاں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر دیں ۔ اب اس کو زیادہ حرارت پر دو منٹ تک پکائیں ، جب یہ مکمل طور پر پک جائے تو سوس پین کو بند کر دیں اور حرارت میڈیم کر کے دو منٹ سے تین منٹ تک پکائیں ، مقررہ وقت کے بعد گرما گرم مشروم تیا رہو جائیں گی۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 150
پروٹین 14.7
چکنائی 4.4
کاربو ہائیڈریٹس 3.0
فائبر ز(ریشے) 0.4

(5810) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Mushroom Dish

More Recipes

Urdu cooking recipe of Masala Mushroom, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masala Mushroom is a Mushroom Dish, and listed in the mushroom dish. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.