Maklooba Recipe In Urdu - Recipe No. 6039

Maklooba Urdu recipe is available at UrduPoint. Maklooba is a famous dish in this region. You can read here Maklooba recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Maklooba. You can know the complete method to make Maklooba on this page. We will also tell you how long it will take to make Maklooba. Read the recipe, ingredients, and everything related to Maklooba below.

مقلو با بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6039

Maklooba Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو

2 چاول تین پیالی

3 چنے کی دال ڈیڑ ھ پیالی

4 آلو تین عدد درمیانے

5 نمک حسب ذائقہ

6 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

7 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد

8 ثابت ادرک ایک انچ کا ٹکڑا

9 پیاز تین سے چارعدد درمیانی

10 ٹماٹر تین عدد درمیانے

11 ثابت لال مرچیں چار سے پانچ عدد

12 ثابت کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد

13 ہلدی ایک چائے کا چمچ

14 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

15 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

16 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

17 ہری مرچیں پسی ہوئی تین سے چار عدد

18 دہی آدھی پیالی

19 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1 گوشت کو صاف دھو کر ابلتے ہوئے چار پیالی پانی میں ڈالیں اور ساتھ ہی ایک کٹی ہوئی پیاز اور ثابت کا لی مرچ شامل کردیں ۔جب گوشت ادھ گلاہوجائے تو یخنی علیحدہ کرلیں ۔
  2. 2 ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں ،اس میں ادرک لہسن ،نمک ،کالی مرچ ،ہری مرچ ،اور گوشت ڈال کر بھونیں ۔پھر اس میں پھینٹی ہوئی دہی ڈا ل کر ہلکی آنچ کر گوشت گلنے تک پکائیں (اگر ضرورت محسوس کریں تو گوشت کو گلانے کے لئے تھوڑی سی یخنی شامل کردیں )
  3. 3 چنے کی دال کو بیس سے پچیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر ہلدی ڈال کر اتنی دیر ابا لیں کہ دال کھلی کھلی رہے ۔چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک پیاز کو باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ،ادرک اور ثابت لال مرچوں کے ساتھ فرائی کریں اور دال پر بگھار لگادیں ۔
  4. 4 چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک پیاز کو فرائی کریں ،اس میں بھگو کر رکھیں ہوئے چاولوں کو فرائی کریں پھر یخنی اور نمک ڈال کر پکنے رکھ دیں ۔
  5. 5 آدھی پیالی پانی میں چکن پاؤڈر ڈال کر ابا لیں اور اس میں آلوؤں کے موٹے کٹے ہوئے قتلوں کو ابال لیں ۔ٹھنڈے کرکے ان پر نمک اور کٹی لال مرچ چھڑکیں پھر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں ۔
  6. 6 پھیلے ہوئے پین میں پہلے گوشست کو پھیلا کر رکھیں ،اس پر یخنی پلاؤڈ الیں ،پھر چنے کی ڈال اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں ۔اوپر سے فرائی کئے ہوئے آلو کے قتلے رکھیں ۔دوبارہ اسی طرح سے تہہ لگا کر دم پر رکھ دیں (پین اس طرح کی ہو جسے دم کرنے کے بعد پلٹ کر نکالا جاسکے )

(7952) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht

More Recipes

Urdu cooking recipe of Maklooba, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Maklooba is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.