Orange Pudding Recipe In Urdu - Recipe No. 6179

Orange Pudding Urdu recipe is available at UrduPoint. Orange Pudding is a famous dish in this region. You can read here Orange Pudding recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Orange Pudding. You can know the complete method to make Orange Pudding on this page. We will also tell you how long it will take to make Orange Pudding. Read the recipe, ingredients, and everything related to Orange Pudding below.

اورنج پڈنگ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6179

Orange Pudding Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سنگترہ ایک عدد چھلا ہوا

2 ایک چوتھائی کپ جوس

3 کوکوپاؤڈر پچھتر گرام

4 میدہ ایک سو پچاس گرام

5 بادام ایک سوپچاس گرام موٹے پسے ہوئے

6 انڈے دو عدد

7 دودھ ایک سو پچھتر ملی لیٹر

8 براؤن شوگر ایک سوپچاس گرام

9 مکھن ایک سو پچاس گرام

10 ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ

11 نمک ایک چٹکی

12 سیرپ کے لئے

13 سنگترہ دو عدد

14 ونیلا بینز ایک عدد لمبائی میں آدھا کٹا ہوا

15 کاسٹر شوگر سواکپ

16 پانی تین سو ملی لیٹر

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1اوون کو ایک سو ستر ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں ۔
  2. 2 اڑھائی سو ملی لیٹر والے چھ ریمکنز کو مکھن کے ساتھ گریس کرلیں ۔
  3. 3 ایک سنگترے کو چھ گول سلائس میں کاٹ کر ہر ایک ریمکنز میں رکھ دیں ۔
  4. 4 باقی کے سنگترے کا جوس نکال لیں یہ تقریباً تین چوتھائی کپ جوس بن جائے گا۔
  5. 5 اب ایک ساس پین میں جوس ،ونیلا بینز، کاسٹر شوگر اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں تاکہ چینی حل ہو جائے ۔
  6. 6 آنچ کو تیز کرلیں تاکہ ابال آجائے اور اسے دس منٹ تک مزیدابال لیں تاکہ مکسچر آدھارہ جائے اور گاڑھا ہو کر ایک سیرپ کی شکل میں آجائے اورونیلا بینز کو نکال لیں ۔
  7. 7 اب سیرپ کو ہر ریمکنز میں ڈیڑھ سینٹی میٹر تک بھردیں اور ریمکنز کو فریج میں سیٹ کرکے رکھ دیں ۔
  8. پڈنگ کے لئے

  9. 1پڈنگ کے تمام اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے مکس کرلیں یہاں تک کہ مکسچر یکساں ہو جائے۔
  10. 2 اب اس میں مکسچر کوریمکنز کے اوپر ڈال دیں اور چمچ کی الٹی سائیڈ سے مکسچر کو ہموار کرلیں ۔
  11. 3 اب ریمکنز کو ایک بڑے گہرے کناروں والی بیکنگ ڈش میں رکھ دیں اور بیکنگ ڈش میں اتنا گرم پانی ڈالیں کہ ہر ریمکنز کے آدھے حصے تک پانی پہنچ جائے ۔
  12. 4 بیکنگ ڈش کو ایلومینیم فوائل پیپر کی مدد سے پوری طرح لپیٹ دیں ۔
  13. 5 اب اسے اوون کی درمیانی شیلف پر پینتالیس سے بچاس منٹ تک بیک کرلیں ۔
  14. 6 پھر اوون سے نکال لیں ۔
  15. 7 اب ہر ایک ریمکنز پر سرونگ پلیٹ رکھ کر اسے احتیاط سے پلٹ لیں ۔
  16. 8 باقی بچے سنگترے کے جوس کو ہر پڈنگ کے اوپر ڈال دیں ۔
  17. 9 ونیلا آئس کریم کے ساتھ سروکریں ۔

(3570) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Oven Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Orange Pudding, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Orange Pudding is a Oven Food, and listed in the oven food. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.