Drumstick Kadhi Recipe In Urdu - Recipe No. 1729

Drumstick Kadhi Urdu recipe is available at UrduPoint. Drumstick Kadhi is a famous dish in this region. You can read here Drumstick Kadhi recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Drumstick Kadhi. You can know the complete method to make Drumstick Kadhi on this page. We will also tell you how long it will take to make Drumstick Kadhi. Read the recipe, ingredients, and everything related to Drumstick Kadhi below.

ڈرم سٹک (ساجن کی پھلیاں ) کڑی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1729

Drumstick Kadhi Recipe In Urdu
اجزاء:
ساجن کی پھلیاں چار عدد
ٹماٹر دو عدد
ہری مرچیں دو عدد
پیاز تین عدد
گرم فلور (بیسن ) دو کپ
تیل ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
رائی ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ
تازہ ہرا دھنیا (کٹا ہوا) کپ
نمک ذائقہ کیلئے
ترکیب:
ساجن کی پھلیوں کو چھیل کر اُنگلی کے برابر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ٹماٹر اور ہری مرچوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ پیاز کے سلائس کر لیں۔ گرم فلور (بیسن ) کو چھان کر پانچ کپ پانی میں مکس کر یں۔ خیال رہے کہ اس میں کوئی کنکر وغیرہ نہ ہو۔ ساجن کی پھلیوں کو بوائل کر یں تاکہ وہ نرم ہو جائیں اور ان میں چٹکی بھر نمک ملائیں ۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ زیرہ اور رائی شامل کر دیں۔ جب وہ کھولنے لگیں تو پیاز ملا کر خوب پکائیں۔ ٹماٹر،ہری مرچ اور ہلدی ملائیں۔ پھر اس میں بیسن کا مکسچر ڈالیں اورتھوڑا سانمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ اچھی طرح بلینڈ ہو جائے۔ اگر ضرورت ہو تو پانی ملا لیں۔ پھر ساجن کی پھلیاں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں۔ ہرے دھنیے کے پتوں کے ساتھ سجا کر پیش کر یں۔ ڈرم سٹکس (ساجن کی پھلیاں ) اور اس کے پتے شوگر سمیت کئی بیماریوں میں بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں، اس میں شامل طبی خواص اور آئرن انتہائی اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔

(4912) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistani Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Drumstick Kadhi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Drumstick Kadhi is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.