Zarda Recipe In Urdu - Recipe No. 3783

Zarda Urdu recipe is available at UrduPoint. Zarda is a famous dish in this region. You can read here Zarda recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Zarda. You can know the complete method to make Zarda on this page. We will also tell you how long it will take to make Zarda. Read the recipe, ingredients, and everything related to Zarda below.

زردہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3783

Zarda Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

کیلوریز‎

250 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 چاول آدھ کلو

2 چینی ڈیڑھ پاؤ

3 گھی تین چھٹانک

4 گری بادام چھلی ہوئی آدھی چھٹانک

5 مغز اخروٹ ایک چھٹانک

6 ناریل ایک چھٹانک

7 کشمش آدھی چھٹانک

8 سبز الائچی چند عدد

9 زعفران ایک چٹکی

10 کیوڑا ایک بڑا چمچ

11 تھوڑا سا زردہ پکانے والا رنگ

12 مالٹے کا چھلکا اندر سے صاف کر کے اور باریک کتر کے ایک چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاول صاف کر کے ایک لٹر پانی میں ڈالیں اور آدھ گھنٹہ تک بھگوئے رکھیں
  2. 2 آدھ لٹر پانی میں چینی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
  3. 3 چینی کا پانی خشک ہو کر تار بن جائے تو اتار لیں
  4. 4 کشمش بھی پانی میں بھگو دیں
  5. 5 مغز اخروٹ بھی صاف کر لیں اور ناریل باریک کتر لیں
  6. 6 پتیلے میں ایک لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
  7. 7 پسی ہوئی زعفران اور زردہ پکانے والا رنگ ڈال دیں اور پانی تھوڑا رہ جائے تو نچوڑ کر چاول طشتری میں انڈیل لیں
  8. 8 اسی طرح پھیلائیں کہ باقی پانی بھی خشک ہو جائے
  9. 9 دیگچے میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور اسی میں سبز الائچی اور لونگ ڈال کر تل لیں
  10. 10 بادام، اخروٹ، ناریل، کشمش ، مالٹے کا چھلکا اور چاشنی بھی ڈال دیں
  11. 11 جب میوہ اور چاشنی چمک دینے لگے تو چاول ڈال دیں
  12. 12 کیوڑا ملا کر دم پر رکھ دیں اور پندرہ منٹ بعد پلیٹ میں نکال لیں
  13. 13 چاندی کے ورق لگائیں اور کشمش ، بادام وغیرہ سجا لیں

(18481) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet

More Recipes

Urdu cooking recipe of Zarda, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Zarda is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.