Khoye Ki Pudding Recipe In Urdu - Recipe No. 3765

Khoye Ki Pudding Urdu recipe is available at UrduPoint. Khoye Ki Pudding is a famous dish in this region. You can read here Khoye Ki Pudding recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Khoye Ki Pudding. You can know the complete method to make Khoye Ki Pudding on this page. We will also tell you how long it will take to make Khoye Ki Pudding. Read the recipe, ingredients, and everything related to Khoye Ki Pudding below.

کھوئے کی پڈنگ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3765

Khoye Ki Pudding Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

300 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 کھویا ایک پاؤ

2 دودھ ڈیڑھ لیٹر

3 چینی ڈیڑھ پاؤ

4 انڈے آٹھ عدد

5 آم کا گودا آدھی پیالی

6 پستہ آدھی چھٹانک

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1انڈوں کی زردی اور سفیدی الگ الگ کر لیں
  2. 2 سفیدی کو خوب پھینٹیں، یہاں تک کہ جھاگ بن جائے
  3. 3 اب چینی ڈالیں اور پھینٹنے کا عمل جاری رکھیں
  4. 4 چینی گھل جائے اور سفیدی میں مل جائے تو زردی کو خوب پھینٹیں
  5. 5 پھر اسے سفیدی میں ملا کر پھینٹیں
  6. 6 کھوئے کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈالیں اور پھر پھینٹیں
  7. 7 آم کے گودے کو پہلے الگ سے اور پھر پھینٹے ہوئے انڈوں کے ملغوبہ میں ملا کر پھینٹیں
  8. 8 سب کچھ یکجان ہو جائے تو ایک دیگچے میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
  9. 9 مدہم آنچ پر جوش کھانے دیں
  10. 10 جب تقریباًتین پاؤرہ جائے تو اتار لیں
  11. 11 اسے اب پہلے بنے ہوئے ملغوبے میں تھوڑا تھوڑا ڈال کر پھینٹتے رہیں
  12. 12 جب دودھ حل ہو جائے تو پستہ باریک کتر کر اس میں ڈال دیں
  13. 13 اسے پھینٹیں یہ سب پڈنگ کے سانچے میں ڈال دیں
  14. 14 ایک دیگچی میں آدھا حصہ پانی ڈال کر اس میں سانچے کو رکھ دیں
  15. 15 سانچہ پانی میں آدھا رہے اور اس کا ڈھکنا مضبوطی سے بند ہونا چاہیے کہ پانی کے گرم ہونے پر کھل نہ سکے
  16. 16 دیگچی کو بھی بھاری ڈھکنے سے بند کر دیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں
  17. 17 آدھ گھنٹے کے بعدنکال لیں
  18. 18 پڈنگ تیار ہو گی اسی میں اپنی پسند کا کوئی ایسنس ڈال لیں
  19. 19 ٹھنڈی ہونے پر کسی ڈش میں الٹ دیں
  20. 20 جی چاہے تو کوئی موسمی پھل بھی کاٹ کر سجا لیں

(7787) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet

More Recipes

Urdu cooking recipe of Khoye Ki Pudding, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Khoye Ki Pudding is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.