Clow Roll Recipe In Urdu - Recipe No. 2633

Clow Roll Urdu recipe is available at UrduPoint. Clow Roll is a famous dish in this region. You can read here Clow Roll recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Clow Roll. You can know the complete method to make Clow Roll on this page. We will also tell you how long it will take to make Clow Roll. Read the recipe, ingredients, and everything related to Clow Roll below.

کلاؤ ڈسکرول رول بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2633

Clow Roll Recipe In Urdu
اشیاء:
انڈے چار عدد
میدہ ایک پیالی
نمک چمچہ
پانی پیالی
تیل تین کھانے کے چمچے
قیمہ دو پیالی(ابلا ہوا)
میدہ ایک چائے کا چمچہ
(ا)نمک ایک چائے کا چمچہ
چینی ایک چائے کا چمچہ
سرکہ ایک چائے کا چمچہ
ادرک ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
پیاز ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
(ب) گاجر (چھوٹی) ایک (باریک اور لمبے ٹکڑے کاٹ لیں)
پالک چار باریک ڈنڈیاں اور پتے
(ج) میدہ ایک کھانے کا چمچہ
پانی دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
تین انڈوں میں نمک، میدہ اور پانی ملا کر پھینٹ لیں۔ فرائنگ پین ہلکا سا چکنا کر یں اور اس میں ، ہلکی آنچ پر اس آمیزے کی بڑی سی ٹکیابنا لیں۔ پالک اور گاجر علیحدہ علیحدہ ابا ل لیں۔ اب تیل گرم کر کے قیمہ بھون لیں۔ سرخ ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ ایک انڈا پھینٹ کر قیمے میں ملائیں۔ ایک چمچہ میدہ بھی چھڑک دیں۔ پھر اس میں الف حصے کی تمام چیزیں ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد اس کے چار حصے کر لیں۔ انڈے کی ٹکیا پر قیمے کی تہ لگائیں۔ ایک طرف پالک کی ڈنڈی رکھیں اور دوسری طرف گاجر رکھ کر رول کر لیں۔ ج حصے کو گھول لیں اور اس آمیزے سے رول کے درمیان کا حصہ جوڑ دیں۔ تمام رول اس طرح بنائیں۔ پھر ململ کے ٹکڑوں میں ان رولوں کو لپیٹ دیں۔
ایک برتن میں پانی گرم کر یں۔ اس کے اوپر چھلنی رکھیں۔ چھلنی میں یہ رول، کپڑے سمیت رکھ کر ، 20منٹ تیز بھاپ میں پکائیں۔ 20منٹ بعد اتا رلیں۔ کپڑا ، احتیاط سے، اتار کر رول کو ٹھنڈا کر یں اور چھری سے ٹکڑے کاٹ لیں۔

(3268) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Snacks

More Recipes

Urdu cooking recipe of Clow Roll, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Clow Roll is a Snacks, and listed in the snacks. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.