Four Fruits Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 1359

Four Fruits Salad Urdu recipe is available at UrduPoint. Four Fruits Salad is a famous dish in this region. You can read here Four Fruits Salad recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Four Fruits Salad. You can know the complete method to make Four Fruits Salad on this page. We will also tell you how long it will take to make Four Fruits Salad. Read the recipe, ingredients, and everything related to Four Fruits Salad below.

چار پھلیوں کا سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1359

Four Fruits Salad Recipe In Urdu
سامان:
سفید چنے کپ
سبزرنگ (ثابت) کپ
پیاز درمیانہ سائز ایک عدد
پودینہ تازہ کپ
لیمن جوس تین ٹیبل سپون
سرخ لوبیا کپ
کچی پھلیاں 100گرام
تازہ دھنیا کپ
سبز مرچیں دو عدد
چاٹ مصالحہ ڈیڑھ ٹیبل سپون
ترکیب:
چار پھلوں کا سلاد تیار کرنے کے لئے ترکیب زیر نظر ہے۔
1۔سفید چنے اورسرخ لوبیا لے کر اچھی طرح صاف کرکے الگ الگ دھو لیں۔
2۔ان دونوں کو الگ الگ بھگو دیں ، پانی کی وافر مقدار میں ساری رات بھگو ئے رکھیں، صاف اور اچھی والی سبز مونگ لے کر دھو لیں اور اس کو دو گھنٹوں تک بھگو ئیں۔
3۔نمکین پانی میں ان تینوں کو الگ الگ اُبالیں اُ س وقت تک اُبالیں جب تک یہ تینوں نرم ہونہ ہو جائیں ۔ اب پانی نچوڑ دیں، اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
4۔کچی پھلیوں کو ڈوری باند ھ کر ایک چوتھائی انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب انہیں ابلتے ہوئے نمکین پانی میں ڈالیں ابلنے دیں ۔ اب فوری طور پر پانی نچوڑ لیں۔ اس پانی کو سکی دوسری ڈش میں استعمال کے لئے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ اب انہیں ٹھنڈے پانی میں سے گزاریں ۔ نچوڑ کرانہیں الگ رکھ دیں۔
5۔پیاز کو چھیل کر ایک چوتھائی انچ کے سائز میں چکور کاٹ لیں ۔ اس کٹے ہوئے پیاز کو صاف کر لیں اور دھو کر پانی نچوڑ لیں۔ سبز دھنیے اور پودینے کو کاٹ لیں۔ سبز مرچوں کو دھو کر اچھے اور عمدہ طریقے سے کاٹ لیں۔
6۔لیمن جوس میں برابر مقدار میں پانی ڈال کر پتلا کر لیں۔ اس کٹے ہوئے سبز دھنیے ،پودینے کو سبز مرچوں اور چاٹ مصالحہ پر پھیلا دیں ۔ ان اجزاء کو ایک الگ شیشے کے مرتبان میں ڈال کر ڈھکن مضبوتی سے بند کر دیں ۔ مرتبان کو زور سے ہلائیں تاکہ سب اجزاء اچھی طرح مکس ہو جائیں ۔ ڈریسنگ کے اجزاء کو ریفریجریٹر سے بند کر دیں ۔ مرتبان کو زور سے ہلائیں تاکہ سب اجزاء اچھی طرح مکس ہو جائیں۔ ڈریسنگ کے اجزاء کو ریفریجریٹر میں کم از کم ایک گھنٹے تک رکھیں۔
7۔تمام پکے ہوئے لوبیے کو اچھی طرح مکس کر لیں اور اس کے ساتھ چوکور کٹا ہوا پیاز بھی ملا دیں ۔ اب ڈریسنگ کے اجزاء کو شیشے کے مرتبان سے نکال کر شامل کر دیں۔ سلاد کسی پلاسٹک یا لکڑی کے چوڑے منہ والے چمچ سے آہستہ آہستہ ملا ئیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 85
پروٹین 5.5
چکنائی 0.7
کاربوہائیڈریٹس 15
فلائبرز(ریشے) 1.5

(3647) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Salads

More Recipes

Urdu cooking recipe of Four Fruits Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Four Fruits Salad is a Salads, and listed in the salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.