بند کریں
پکوان ترا کیبمیٹھے پکواندال کی فیرنی
دال کی فیرنی
اشیاء:
مونگ کی دال آدھا کپ
دودھ تین کپ
چینی ایک کپ
بادام، الائچی حسب پسند
ترکیب:
دال پانی میں دو گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔نیم گرم پانی میں بادام کی گریاں ڈال کر نکال لیں۔ چھلکے اتارکر باریک کاٹ لیں۔ دودھ دیگچی میں ڈال کر گرم ہونے کے لئے رکھ دیں۔ دال باریک پیس کر گرم دودھ میں ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر پکائیں۔ 10منٹ بعد چینی شامل کر دیں، فیرنی تیار ہو جائے تو بادام اور الائچی ڈال دیں۔ ڈونگے میں نکال کر فریزر میں ٹھنڈی کر یں اور بوقت ضرورت استعمال کر یں۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان