Yakhni Pulao Tips in Urdu - Yakhni Pulao Totkay - Tip No. 3504

Urdu Totkay Yakhni Pulao یخنی پلاؤ (Tip No. 3504) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Yakhni Pulao Recipe In Urdu

یخنی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3504

اشیاء:
گوشت ایک کلو
گھی آدھا کلو
الائچی دو تولہ
پیاز ایک پاؤ
نمک حسب ذائقہ
چاول ایک کلو
لونگ دو تولہ
دہی ایک پاؤ
ادرک تین تولہ
ترکیب:
گوشت، گھی، پیاز، ادرک اور نمک کی یخنی تیار کیجئے اور گوشت کی بوٹیاں نکال کر یخنی کو چھنی میں چھان لیجئے۔ پھر ان میں بوٹیاں ڈال کر اسے گھی سے لونگ کا بگھار دیجئے۔ اب گوشت کی بوٹیوں کو ایک بار پھر شوربے میں سے نکال لیجئے۔ اور انہیں تھوڑے گھی میں ڈال کر پتیلی کو چولہے پر چڑھا ئیے اور اس میں دہی اور دو چمچہ شوربہ ڈالیے۔ اس مرحلے پر ثابت مصالحہ بھی ڈال دیجئے اور شوربہ خشک کیجئے۔ اب چاول ابالئیے۔ پھر انہیں شوربے میں گلائیے اور بوٹیوں پر ان کی تہہ جما دیجئے۔ آدھے گھنٹہ تک دیگچہ کو دم پر رکھئے۔ پھر باقی گھی اوپر ڈال کر اتار لیجئے۔

More From Biryani Aur Pulao