Zafrani Biryani Tips in Urdu - Zafrani Biryani Totkay - Tip No. 3505

Urdu Totkay Zafrani Biryani زعفرانی بریانی (Tip No. 3505) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Zafrani Biryani Recipe In Urdu

زعفرانی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3505

اشیاء:
چاول سوا کلو
زعفران تھوڑی سی
گھی ڈیڑھ پاؤ
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
بڑی الائچی آٹھ عدد
ہری مرچ چھ عدد
گوشت ایک کلو
آلو اور پیاز آدھا کلو
دار چینی دو انچ کا ٹکڑا
پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ بارہ عدد
لونگ دس بارہ عدد
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب خواہش
ترکیب:
پیاز کو براؤن کر کے ہاتھ سے مسل لیں۔ دہی ڈیڑھ پاؤ لے کر پھینٹ لیں اور اس میں یہ پیاز ملا دیں۔تھوڑی سی زعفران لے کر پیس لیں اور اس میں دہی ملا لیں۔ گوشت اور آلو ابال لیں کہ گوشت گل جائے گھی میں ادرک، لہسن، ہری مرچ پیس کر بھون لیں۔ اورپھر باقی مصالحہ جات بھی ڈال دیں۔ تھوڑا بھون کر دہی ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں۔ اس کے بعد اوپر سے گھی نتھار لیں۔ چاولوں کو الگ ابال لیں۔ ایک چائے کا چمچہ اس میں سفید زیرہ بھی ڈال دیں پھر ایک تہ چاول کی اس پر گوشت پھر سب چاول ڈال کر نتھر ا ہوا گھی ڈال کر دم پر رکھیں۔ دم آنے پراتار لیں۔

More From Biryani Aur Pulao