UrduPoint.com. <Home Page>

Independent News from all over the world in easy to read format, picture and image gallery with brief captions, articles, interviews, reviews, event coverage, special features, videos, questions and comments, email alerts, RSS and ATOM feeds for syndication. Special coverage of important events from Pakistan, India, Kashmir, USA, Afghanistan, Iraq and other countries. All available in Nastalique Urdu font.

Problem?  RSS Feeds
 
   
 
 
صدر نے شکئی میں زائدالمعیاد پولیوویکسین کے استعمال بارے میڈیارپورٹ کاسخت نوٹس لے لیا ،رپورٹ طلب:
04/07/2012 23:25:39 :وقت اشاعت

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے الیکشن کمیشن کے سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابی قواعد میں ترمیم کا نوٹس لے لیا ،سپریم کورٹ صرف آئین او رقانون کی تشریح کر سکتی ہے قانون نہیں بنا سکتی ،کمیٹی نے نئے صوبوں بارے صدارتی ریفرنس کی کاپی سپیکر قومی اسمبلی سے طلب کر لی ، کمیٹی کی نئے صوبوں کے معاملے پر بریفنگ کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی کو دعوت:
04/07/2012 23:25:39 :وقت اشاعت

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا چیئرمین کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار ،کمیٹی نے چیئرمین کے ای ایس سی کے سمن جاری کردئیے، اجلاس میں اراکین کمیٹی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور لائن لاسز میں اضافے پر ڈائریکٹر جنرل انرجی مینجمنٹ پیپکو پر برس پڑے، پیپکو کی بدانتظامی کی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کے گھروں پر حملے ہوئے ، کرپٹ بیوروکریٹس اور آئل مافیا نے ملک کو ہائی جیک کررکھا ہے ، اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کا موقف:
04/07/2012 23:25:03 :وقت اشاعت

نیٹو سپلائی کے بارے میں قرارداد موجود ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس معاملے میں معافی امریکہ نے نہیں پاکستان نے مانگی ہے،مولانا فضل الرحمان،نیٹو سپلائی کی بحالی پر مزاحمت نہیں کرینگے ، امریکی معذرت خواہا نہ اظہار کو معافی قرار دیاجارہاہے ،،اگر نیٹو سپلائی لائن بند کرنے کی ہمت نہیں تھی تو اسے طول بھی نہیں دینا چاہئے تھا، قوم جھوٹی تسلیوں سے مطمئن ہونیوالی نہیں، وزیراعظم کے خط لکھنے یا نہ لکھنے کا معاملہ پیپلزپارٹی اور عدالت کا ہے ، اگر وزیراعظم خط نہیں لکھتے تواس پر سوچنا عدالت کا کام ہے،جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو:
04/07/2012 23:25:03 :وقت اشاعت

حکومت کو دوہری شہریت کے حامل افراد کو الیکشن لڑنے کا حق دلانے ، غیر ملکی شہریت رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کو تحفظ دینے والی آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی میں 228 ، سینٹ میں 68 ارکان کی حمایت درکار ہو گی، سینٹ میں حکومت کو دو تہائی ارکان کی حمایت حاصل ، قومی اسمبلی میں دو تہائی کیلئے مولانا فضل الرحمن کی حمایت حاصل کرنا ہو گی، اے این پی اور (ق) لیگ کے کئی ارکان بل کی کھلم کھلا مخالفت کر رہے ہیں:
04/07/2012 23:25:03 :وقت اشاعت

ہم بندوق پکڑ کر نیٹو سپلائی نہیں روک سکتے صرف جمہوری احتجاج کریں گے، نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے پر حکومت کو فوج آشیر باد حاصل ہے یا نہیں مجھے معلوم نہیں، ا مر یکہ نے پاکستان سے معافی نہیں مانگی صرف ”افسوس ،، کیا ہے ،ایسی پا رلیمنٹ کا کوئی جواز نہیں ، اگر ارکان پارلیمنٹ میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو یہ استعفے دیدیں ،جب بھی ملک پر مشکل وقت آتاہے تو نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن غائب ہوجاتے ہیں ، (ن) لیگ بتائے کہ اب اس کا موقف کیا ہے؟، گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں نیٹو کے معاملے کو بھی اٹھائیں گے ، سونامی مارچ کا وقت قریب آ چکا ہے ، جلد اس کی تاریخ دونگا، طالبان کی جانب سے نیٹو سپلائی بحالی پر ڈرائیورز کو قتل کرنے کے اعلان کی حمایت نہیں کرتے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کی لاہور میں پریس کانفرنس:
04/07/2012 22:55:54 :وقت اشاعت

نیٹوسپلائی کی بحالی پاکستانی اورامریکی حکام کے درمیان پس پردہ رابطوں کانتیجہ ہے ، رابطے ٹیلی فون کالز،ای میل پیغامات اورملاقاتوں کی صورت میں ہوتے رہے، تھامس آرنائیدز، پاکستانی سفیرشیری رحمن ،وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے اہم کرداراداکیا،امریکی میڈیاکادعویٰ:
04/07/2012 22:55:54 :وقت اشاعت

امریکہ میں بعض حلقوں کی سلالہ واقعہ پاکستان سے معافی مانگنے پراوباماانتظامیہ پرکڑی تنقید، معافی مانگنا امریکہ کے چہرے پرتھپڑ کے مترادف ہے ، سلالہ واقعہ سے امریکی مشن کوخطرہ لاحق ہوامگر حالیہ پیشرفت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ،سینئرتجزیہ کارمائیکل ایس سمتھ ودیگر کاموقف:
04/07/2012 22:55:54 :وقت اشاعت

سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے کردار ادا کرنے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کررہے ہیں، رانا ثناء اللہ، ابھی صرف ایمرجنسی ڈیوٹی پر آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کی منظوری پر ان ڈور اور آوٴٹ ڈور میں بھی ہڑتال ختم کردیں گے ، ترجمان ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن:
04/07/2012 22:45:54 :وقت اشاعت

حکومت کا توہین عدالت آرڈیننس ختم کرنے اور نیا قانون بنانے کا فیصلہ:
04/07/2012 22:45:54 :وقت اشاعت

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دوہری شہریت کے بل پر چند وزراء کا تحفظات کا اظہار ، نیٹو سپلائی بحالی اور توہین عدالت بل2012ء پر سب کا اتفاق:
04/07/2012 22:45:54 :وقت اشاعت

صدر نے دوہری شہریت اور توہین عدالت کے قوانین میں ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کے اجلاس بلالئے ، قومی ا سمبلی کااجلاس 6 جولائی، سینیٹ کا 9جولائی کو ہوگا، نوٹیفکیشن جاری:
04/07/2012 22:30:15 :وقت اشاعت

ایسوسی ایشن آف ایشین کانسٹیٹیوشن کورٹس اینڈ اکولینٹ انسٹیٹیوشنز نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو اپنا رکن بنالیا:
04/07/2012 22:30:15 :وقت اشاعت

ایفی ڈرین کیس ،سپریم کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کی متفرق درخواست پر سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیئے ، 17 جولائی جواب طلب:
04/07/2012 22:30:15 :وقت اشاعت

سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کیس میں مشیر داخلہ اور اٹارنی جنرل کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے:
04/07/2012 21:46:10 :وقت اشاعت

سپریم کور ٹ میں ملک ریاض نے توہین عدالت کیس میں غیرمشروط معافی مانگ لی ، پریس کانفرنس چیف جسٹس کو نہیں ارسلان افتخارکوبے نقاب کرنے کیلئے کی تھی ، تحریری معافی نامے میں موقف، کیس میں عدالتی کارروائی نہیں بنتی، رجسٹرار جج نہیں عدالتی اہلکار ہیں نوٹس چیف جسٹس کو لینا چاہیے تھا ،ڈاکٹرعبدالباسط:
04/07/2012 21:46:10 :وقت اشاعت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے او پی ایف کی تمام ہاؤسنگ سکیموں کی مکمل تفصیلات طلب کرلی،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ایک ماہ میں قواعد و ضوابط بنانے کی ہدایت ، پی سی او ڈبلیو کے نجی بینک میں 55 کروڑ روپے رکھنے کے انکشاف پر ایک ماہ میں ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ طلب:
04/07/2012 21:46:10 :وقت اشاعت

کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ، مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ،پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے حریت قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت ، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات دیر پا نہیں ہو سکتے ، پاک بھارت بات چیت کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے مسئلہ کشمیر کو ترجیح دی جائے، دونوں ملکوں کو کشمیریوں کی پرامن جد وجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی طرف توجہ دینی چاہیے ،بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق یاسین ملک اور دیگررہنماوں کی گفتگو:
04/07/2012 21:24:36 :وقت اشاعت

سیالکوٹ ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے نوجوان لڑکی دم توڑ گئی، لواحقین کا اسپتال میں شدیداحتجاج ،انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی ، پولیس کا احتجاج کرنے والے لواحقین پر تشدد:
04/07/2012 21:24:36 :وقت اشاعت

ایوبیہ میں چیئر لفٹ سے ماں اور بچہ کھائی میں گر گئے ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل ،ڈی سی او ایبٹ آباد نے تحقیقات کا حکم دیدیا:
04/07/2012 21:24:36 :وقت اشاعت

اگلا صفحہ
 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.