دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پاس ہار کا کوئی آپشن نہیں ہے،وزیر اطلاعات ،آئینی اصلاحات کمیٹی 23 مارچ سے قبل اپنا کام مکمل کر لے گی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو قانونی معاونت فراہم کررہے ہیں، قمر زمان کائرہ:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ ۔2010ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پاس ہار کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ دنیا کسی اصول کے تحت نہیں بلکہ خطرے کے پیش نظر ساتھ دے رہی ہے، آئینی اصلاحات کمیٹی 23 مارچ سے قبل اپنا کام مکمل کر لے گی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو قانونی معاونت فراہم کررہے ہیں ، پے اینڈ پنشن کمیشن کی رپورٹ رواں ماہ آجائے گی،توقع ہے کہ کمیشن اپنی رپورٹ میں مہنگائی اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل المدت سفارشات دے گااسلام آباد میں منعقدہ سیمینار کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو وفا قی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہماے پاس ہار کا آپشن نہیں ہے اور جیتے کیلئے محنت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ انتہا پسندوں کی آئیڈیالوجی سے مقابلہ ہے اور اس کا مقابلہ آئیڈیالوجی سے ہی کیا جاسکتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم جب تک اداروں کے پیجھے کھڑی نہیں ہوتی اس وقت تک فتح حاصل نہیں کی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت دو قیادتوں کے درمیان روڈ میپ ہے اور ابھی اسے دوسری جماعتوں کے سامنے رکھنا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے انھوں نے بتایاکہ حکومت اس حوالے سے قانونی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئینی اصلاحات کمیٹی 23 مارچ سے قبل اپنا کام مکمل کر لے گی،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو قانونی معاونت فراہم کررہے ہیں ، پے اینڈ پنشن کمیشن کی رپورٹ اس ماہ آجائے گی اور ہمیں توقع ہے کہ کمیشن اپنی رپورٹ میں مہنگائی اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل المدت سفارشات دے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




