اگلا صفحہ

"ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی تحویل میں" پر مزید كوریج

ایوان بالا میں عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2010ء)ایوان بالا نے امریکہ میں زیر حراست پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔ پیر کو جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر طلحہ محمود نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے گناہ ہے، اسے غیر قانونی طور پر کراچی سے اغواء کر کے افغانستان اور پھر امریکہ لے جایا گیا اور امریکہ میں انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ ڈاکٹر عافیہ کو سزا سے امریکہ کا اپنا تشخص مجروح ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امریکہ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور اس کا صلہ یہ دیا جا رہا ہے کہ ہمارے ہی بے گناہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جا رہا ہے اور امریکہ میں ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی غیرت کا مسئلہ ہے۔ امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کرتا تو خارجہ پالیسی اور امریکہ سے تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔ حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر قانون و انصاف و پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ان کے بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، ڈاکٹر عافیہ کے خلاف کیس کمزور ہے، کمزور شہادتوں اور شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کے خلاف ابھی کورٹ کا فیصلہ نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں اس قرارداد کی حمایت کرتی ہیں۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے کہا کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سارا ایوان اس قرارداد کی حمایت کرے۔ سینٹ میں قائد ایوان سید نیئر حسین بخاری نے قائد حزب اختلاف وسیم سجاد، قرارداد پیش کرنے والے سینیٹر طلحہ محمود کی مشاورت سے قرارداد کا متن تبدیل کرتے ہوئے نئی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ سینٹ آف پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دی جانے والی سزا پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے بچوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ایوان نے اس قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

22/02/2010 21:52:14 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.