ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان کے حوالے کیا جائے،پاکستانی سفارتخانہ:
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19نومبر 2008 ء) پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی ذہنی کیفیت درست نہ ہونے کے باعث اپنا دفاع نہیں کرسکتیں لہٰذا انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے امریکی محکمہ خارجہ کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں کی کمیٹی نے اپنی رپورٹمیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ذہنی کیفیت کے بارے میںشکوک و شبہات اٹھائے ہیں اور قرار دیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی روکی جائے کیونکہ وہ اپنا دفاع نہیں کر سکتیں۔سفارتخانے نے امریکی حکام سے درخواست کی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کا علاج کرایا جاسکے۔ خط میں یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان کے حوالے کیا گیا تو اس بات کی ضمانت دی جائے گی کہ وہ دوبارہ امریکا مخالف سرگرمیوں میںملوث نہ ہوں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے