عافیہ کی رہا ئی کیلئے صرف وعدے کئے جارہے ہیں،فوزیہ صدیقی:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2010ء)ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کو دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں شرکت سے مشروط کیا جائے۔کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام سالا نہ کتب میلے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سات سے آٹھ سال گزر چکے ہیں تاہم آج بھی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہا ئی کے لیے صرف وعدے ہی کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر معراج الہدیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جو وکیل کیا تھا وہ کیس امریکی عدالت میں صحیح طرح پیش ہی نہیں کرسکا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




